Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 24, 2020

کورونا وائرس کی وباءکااثر:این پی آر کے پہلے مرحلہ کوکیاگیاملتوی،آئندہ احکامات ملنےتک نہیں ہوگاکام۔

وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے این پی آر اور مردم شماری کا کام آئندہ احکامات تک ملنے تک روک دیا گیا ہے۔

نئی دہلی : /صداٸے وقت /ذراٸع /٢٥ مارچ ٢٠٢٠۔
==============================

نیشنل پاپولیشن رجسٹر(NPR ) اور مردم شماری کے پہلے مرحلے کو مرکزی حکومت نے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاہے۔کوروناوائرس کی وباء نے نمٹنے کے لیے آج سے ملک بھر میں 21دن تک کے لیے لاگ ڈاؤن نافذ کردیاگیاہے۔ اسی لیے نیشنل پوپالیشن رجسٹر کو اپ ڈیڈ کرنے کے مرحلے کو آئندہ احکامات جاری ہونے تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔یادرہے کہ مردم شماری اور نیشنل پاپولیشن رجسٹر کو اپ ڈیڈ کرنے کا عمل 1اپریل سے شروع ہونے والاتھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 21 دن بندلاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد عہدیداروں نے این پی آر اور مردم شماری کو ملتوی کرنے کی جانکاری دی ہے۔اس سے قبل یہ دونوں کام یکم اپریل سے 30 ستمبر کے درمیان ہونے تھے۔ وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے این پی آر اور مردم شماری کا کام آئندہ احکامات تک ملنے تک روک دیا گیا ہے
یادرہے کہ شہریت ترمیمی قانون کی واپسی سمیت این پی آر اور این آرسی پر عمل واری کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک بھرمیں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے تھے۔ دہلی کے شاہین باغ میں بھی خواتین کا دھرنا اسے مطالبہ پر جاری تھا۔ تاہم حکومت نے کورونا وائرس کی وباء سے پیدا شدہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے این پی آر اور مردم شماری کے کاموں کوں ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاہے