Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 24, 2020

ہندوستان اور پاکستان کی فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔۔

ہندوستان اور پاکستان کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں گزشتہ رات مساجد اور گھروں سے اذانیں دی گئیں۔

صداٸے وقت / منقول سحر ٹی وی۔٢٥ مارچ ٢٠٢٠۔
=============================
پاکستانی میڈیا کے مطابق اس ملک کے مختلف شہروں من جملہ کراچی اور لاہور میں شہریوں نے کورونا وائرس سے نجات کے لیے مساجد اور گھروں کی چھتوں  پر رات گئے اذانیں دیں۔
اس طرح رات گئے پورا پاکستان اذانوں کی آواز سے گونج اٹھا۔
ادھر ہندوستان کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں رات کے 10 بجتے ہی عوام اپنی اپنی چھتوں پر گئے اور انہوں نے پوری طاقت سے اذانیں دیں اور اللہ سے طلب مغفرت کی۔
شہری ایک دوسرے سے اپیل کر رہے تھے کہ کورونا سے نجات کے لیے زیادہ سے زیادہ اذانیں دی جائیں، اس طرح قدرتی آفات ٹل جاتی ہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس قدرتی آفت اور عذاب کی شکل ہے جس سے نجات کے لیے اللہ تعالیٰ سے گناہوں کی معافی طلب کرنی چاہیے۔