Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 24, 2020

اقوام متحدہ نے ایران کے خلاف پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

اقوام متحدہ نے کورونا وائرس کے عالمی بحران کی وجہ سے ایران کے خلاف پابندیوں کو ختم کرنے یا پابندیوں میں رعایت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
صداٸے وقت /ذراٸع ۔
======-====================
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی کمشنر میشل باشلہ نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ، ایران اور وینزویلا جیسے ممالک کے خلاف پابندی ختم کرنے یا کم از کم پابندیوں کو کم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ ان حالات میں ان ممالک کے نظام صحت متاثر نہ ہوں جو اس وقت کورونا سے بر سر پیکار ہیں۔
میشل باشلہ نے کہا کہ اس حساس دور میں عالمی صحت عامہ کی حفاظت اور ان ممالک کے لاکھوں افراد کے حقوق اور ان کی زندگی کی حفاظت کے لئے کچھ ممالک کے اقتصاد پر عائد پابندیوں کو یا تو کم کیا جائے یا ختم کر دی جائیں۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمشنر نے کہا کہ اس عالمی وبا کے دور میں ایک ملک کی طبی کوششوں میں خلل پیدا کرنا، ہم سب کو مزید خطرے میں ڈال دے گا۔  
واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو اور ملک کے ديگر حکام نے گزشتہ دنوں دعوی کیا تھا کہ امریکی پابندیاں، ایران کو انسانی امداد کی ترسیل میں کوئی روکاٹ پیدا نہیں کر رہی ہیں۔