Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, March 23, 2020

مدھیہ پردیش میں بی جے پی حکومت سازی۔چوتھی مرتبہ وزیر اعلی بنے شیوراج سنگھ ، اکیلے ہی راج بھون میں لیا حلف

گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک مختصر تقریب میں شیوراج سنگھ چوہان نے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا ۔

بھوپال۔۔مدھیہ پردیش /صداٸے وقت /مورخہ ٢٣ مارچ ٢٠٢٠۔
==============================
مدھیہ پردیش کے گورنر لالجی ٹنڈن نے آج رات گورنر ہاؤس میں شیوراج سنگھ چوہان کو ریاست کے وزیراعلی کے عہدہ کا حلف دلایا ۔ گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک مختصر تقریب میں شیوراج سنگھ چوہان نے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا ۔ اس موقع پر سابق وزیراعلی کمل ناتھ ، ریاست کے بی جے پی کے سینئر عہدیداران ، اراکین اسمبلی اور ریاستی حکومت کے سینئر اہلکار موجود تھے ۔
کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے حلف برداری کی تقریب سے میڈیاکو دور رکھا گیا ۔ اس پروگرام میں بہت ہی کم لوگوں کو دعوت دی گئی تھی۔ حلف لینے کے بعد وزیر اعلی کے طور پر اپنی پہلی ہی تقریر میں شیوراج سنگھ چوہان نے کورونا وائرس کا تذکرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے ریاست میں پوری تیاری کی جارہی ہے اور اس پر ہم سبھی مل کر جیت درج کریں گے ۔ بعد ازاں وزیر اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کیلئے روانہ ہوگئے ۔
خیال رہے کہ شیوراج سنگھ چوہان کی حلف برداری تقریب میں شامل ہونے کیلئے بی جے پی ممبران اسمبلی تین بسوں میں سوار ہوکر راج بھون پہنچے ۔ حالانکہ کورونا کی وجہ سے پروگرام میں کوئی بھی کارکن موجود نہیں تھا ۔ وہیں ممبران اسمبلی بھی اپنے حامیوں کے بغیر ہی راج بھون پہنچے ۔