Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 3, 2020

جونپور۔ڈی ایم نے ترقیاتی بلاک کا اچانک کیا معاٸنہ۔۔ترقیاتی کاموں میں بے ضابطگی۔۔لیکھ پال و کوٹے دار معطل۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت /نماٸندہ۔
======================
 ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے گزشتہ شب دھرما پور بلاک کے کبیرالدین پور گاؤں کا یکایک معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران ترقیاتی کاموں میں بے ضابطگیاں پانے پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے انھوں نے گاؤں کے کوٹیدار اور لیکھ پال کو فوری طور پر معطل کردیا۔ ضلع مجسٹریٹ کے اچانک کارروائی سے بلاک اہلکاروں اور متعلقہ محکمہ کے ملازمین میں افرا تفری مچ گئی۔
ڈی ایم دنیش کمار سنگھ نے سابقہ پروگرام کے تحت دھرما پور بلاک کے کبیرالدین پور گاؤں کا یکایک معائنہ کرنے پہنچ گئے اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

معائنہ کے دوران انھوں نے گاؤں والوں نے شکایت کیا کہ کوٹیدار ستیہ نرائن رائے فی یونٹ صارفین کو کم اناج دیتے ہیں اور پیسہ بھی زیادہ لیتے ہیں،جس پر ڈی ایم نے لوگوں کو بلا کر تصدیق کیا۔جانچ کے دوران معاملہ صحیح پائے جانے پر انھوں نے مذکورہ کوٹے کو ختم کرنے کی ہدایت دیا۔گاؤں کے لیکھ پال صاحب لال چوہان کے زریعے گاؤں کے کسانوں کے وارثوں کو کھتونی نہیں دینے کی شکایت پر انھوں نے لاپرواہی کرنے پر لیکھ پال کو معطل کرنے کی ہدایت دی۔جانچ کے دوران گاؤں کے دو بڑے مکانوں کے باہر بیت الخلاء دیکھ انھوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پنچایت سیکریٹری پرمود سنگھ کے خلاف محکمہ ذاتی کاروائی کرتے ہوئے بیت الخلاء کے رقم کی وصولی کی ہدایت دی۔ چوکیہ مارکیٹنگ کے چاول خریداری مرکز میں بھی بے ضابطگیوں کی شکایت پر انھوں نے جانچ کر کاروائی کی ہدایت دی۔