Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 3, 2020

جونپور ڈی ایم کی صدارت میں یوم تحصیل کا انعقاد۔۔۔صرف ٨ عرضیوں کا ہوا موقع پر تصفیہ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش/نماٸندہ /صداٸے وقت ۔
=======================
مچھلی شہر تحصیل آڈیوٹریم میں منگل کے روز ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ کی صدارت میں یوم تحصیل کا انعقادکیا گیا۔اس دوران تحصیل حلقہ کے 171لوگوں نے درخواست دیکر انصاف کی فردیاد کی۔اس دوران محض 8شکایتوں کا موقع پر تصفیہ کراتے ہوئے دیگر معاملے کو متعلقہ محکمہ کو جلد تصفیہ کرنے کی ہدایت دی گئی۔

یوم تحصیل کے دوران کبیر پور گاؤں کے رہنے والے شیوپوجن یادو نے شکایت کیا کہ ان کے گھر کے سامنے کی نالی کو شہ زوروں نے مٹی ڈال کر بند کر دیا ہے جس سے نالی کا گندہ پانی ان کے گھر میں اتا ہے،جس پر ڈی ایم نے لیکھ پال کو موقع پر جاکر جانچ کرنے کی ہدایت دی۔نڈار گاؤں کے للو ولد ہب لال نے شکایت کیا کہ ہولیکا دہن کے مقام پر کچھ لوگوں نے چھپر رکھ کر قبضہ کر لیا ہے جس پر ڈی ایم نے سی او مڑیاہوں کو جانچ کر رپورٹ منتقل کرنے کی ہدایت دی۔اس کے علاوہ زمینی تنازعہ کو لیکر لوگوں نے شکایتیں کی جس پر ڈی ایم نے متعلق محکمہ کے زمہ داران کو درخواست ارسال کراتے ہوئے وقت کی حد میں معیاری تصفیہ کرانے کی ہدایت دی۔اس موقع پر پولیس سپرٹنڈنٹ اشوک کمار،سی ایم او ڈاکٹر رام جی پانڈے،ایس ڈی ایم امیتابھ یادو،سی او وجے سنگھ،تحصیلدار سنتوش کمار سمیت دیگر افسران موجود رہے۔