Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 3, 2020

دیوانی کچہری میں وکلإ اور پولیس میں ہاتھا پاٸی۔۔موقع کا فاٸدہ اٹھا کر ایک ملزم فرار

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ ۔صداٸے وقت۔)۔
=======================
شہر کے دیوانی عدالت میں اس وقت افرا تفری کا ماحول قائم ہو گیا جب وکلاء اور پولیس کے درمیان کسی بات کو لیکر کہاسنی کے بعد مارپیٹ ہو گئی۔وکلاء اور پولیس کی مارپیٹ کے دوران پولیس حراست میں عدالت میں پیش ہونے آیا ایک ملزم فرار ہو گیا۔پیشی کے دوران قیدی کے فرار ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی اور آناً فاناً میں پولیس سپرٹنڈنٹ سمیت اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے۔پولیس نے فرار ملزم کی تلاشی کیلئے ضلع کی سبھی سرحدوں کو سیز کرتے ہوئے تلاشی مہم شروع کر دیا لیکن کامیابی نہیں ملی۔

موصولہ اطلاع کے مطابق نیوڑیاں تھانہ حلقہ کے رہنے والے قتل کے ملزم انل کمار گور کو پولیس اہلکار عدالت میں پیش کرنے کے بعد لاک اپ میں لے جا رہے تھے کہ اسی دوران کسی بات کو لیکر وکلاء اور پولیس اہلکاروں میں کہا سنی ہونے لگی۔کہاسنی کے دوران ہی دونوں فریق میں مارپیٹ ہو گئی جس سے پورے عدالت احاطے میں افرا تفری مچ گئی۔مارپیٹ ہوتے ہی کثیر تعداد میں لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور مداخلت کر دونوں فریق کو الگ کرایا اس دوران موقع کا فائدہ اٹھا کر ملزم انل گونڈ حراست سے فرار ہو گیا۔قیدی کے فرار ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولیس محکمہ میں کھلبلی مچ گئی اور آناً فاناً میں پولیس سپرٹنڈنٹ اشوک کمار سمیت سبھی اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے عدالت کے سبھی گیٹ کو بند کر جانچ مہم شروع کرائی گئی لیکن کوئی کامیابی نہیں ملی۔اس ضمن میں پولیس سپرٹنڈنٹ اشوک کمار نے بتایا کہ فرار ملزم انل شاطر قسم کا ہے اور فتح پور جی آر پی کا ملزم ہے۔کچھ دن پہلے ہی اسے للت پور جیل سے جونپور جیل میں سفٹ کیا گیا تھا۔ملزم کی گرفتاری کیلئے ضلع کی سبھی سرحدوں کو سیز کر پولیس ہر ممکنہ مقام پر دبش دے رہی ہے۔جلد ہی ملزم پولیس کی حراست میں ہو گا۔