Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 3, 2020

جونپور۔۔کسانوں کے مساٸل کو لیکر کانگریسی کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ۔۔۔۔ایس ڈی ایم کو سونپا میمورنڈم۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش  (نماٸندہ۔ صداٸے وقت)۔
=======================
کانگریس پارٹی کے ضلع صدر فیصل حسن تبریز کی قیادت میں منگل کے روز سینکڑوں کی تعداد میں کارکنوں نے جلوس نکال کر حکومت مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے کلکٹریٹ پہنچ کر کسانوں کے مسائل سے آگاہ کراتے ہوئے کسانوں کے زریعے بھرے گئے فارم کو ایس ڈی ایم صدر کو سونپ مسائل کا جلد تصفیہ کرانے کی مانگ کی۔

اس موقع پر ضلع صدر نے بتایا کہ کسانوں کے مسائل کو لیکر کانگریس پارٹی کے کارکنان نے گزشتہ ہفتہ سے کسانوں کے مسائیل کو لیکر فارم بھروایا تھا جس میں کسانوں نے اپنے مسائل کو لیکر حکومت کی عدم توجہی کا الزام لگایا ہے۔کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا دعوی کرنے والی بھاجپا حکومت نے کسانوں کے مسائل کو لیکر کوئی کام نہیں کیا جبکہ کارپوریٹر گھرانوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے ہر ممکن مدد کی۔انھوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے آوارہ جانوروں کے لئے عارضی گؤ شالا تو کھول دیا گیا لیکن زمہ داران کے توجہ نہیں دینے سے ابھی بھی کسانوں کی تیار فصلوں کو یہ آوارہ جانور تباہ کر رہے ہیں۔انھوں نے کسانوں کے قرض ہو معاف کرنے کے ساتھ بجلی بل کو ہاف کرنے کی مانگ کی۔اس موقع پر شہر صدر سوربھ شکلا،اعظم زیدی،وکاس تیواری،روی شنکر شکلا،گیانیش سنگھ،راکیش سنگھ،مفتی مہدی،وشال سنگھ حکوم،دھرمیندر نشاد،نیرج رائے،ریاض احمد،سرور احمد،عثمان علی،پربھات سنگھ،راجن تیواری،شاہنواز خان،راج کمار گپتا،نثار الہی،محمد اشرف،قلندر بند سمیت دیگر کارکنان موجود رہے۔