Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 12, 2020

ضلع لیگل سیل سروسز اتھارٹی کے زیر اہتمام چھوٹے معاملوں کا تصفیہ۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=========================
ضلع لیگل سروسز اتھارٹی کے زیراہتمام سریری کے اڑیار گاؤں میں،انصاف چلا غریبوں سے ملنے پروگرام کے تحت باہمی اطفاق کے معاہدے کی بنیاد پر چھوٹے معاملوں کا تصفیہ کرنے کی اپیل کی۔

مذکورہ گاؤں واقع پرائمری اسکول احاطے میں عدالت کے ججوں کی جانب سے ضلع قانونی خدمات اتھارٹی کے تحت لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ چھوٹی چھوٹی چیزوں کے بارے میں بات کرسکتے ہیں۔ سول جج جونیئر ڈیوزن یس شرما،مونیکا مشرا اورپردم سنگھ کے پینل نے لوگوں کو بتایا کہ وہ لوگ چھوٹے چھوٹے مسائل کو لیکر عدالتوں کا چکر نہ لگائے،اس سے پیسہ اور وقت دونوں کی بربادی ہوتی ہے۔آپسی اطفاق سے چھوٹے مسائیل کا تصفیہ گاؤں کے ہی معزز لوگوں کی قیادت میں کیا جا سکتا ہے۔اس دوران گاؤں کے درجنوں لوگوں نے اپنے مسائیل سے عدالتی افسران کو آگاہ کیا جس پر انھوں نے مسائیل کے حل کرنے کے طریقوں کو تفصیل سے بتایا۔انھوں نے بتایا کہ عدالت میں پہلے سے ہی مقدموں کا بوجھ ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو انصاف وقت سے نہیں مل پا رہا ہے۔اس دوران سروس اتھارٹی نے ضلع کے کئی گاؤں میں بیداری مہم چلانے کے بارے میں بتایا۔گاؤں میں زیادہ متاثرین کو دیکھ انھوں نے پی اپل بی مقرر کرنے کی ہدایت دی۔پروگرام کی صدارت سروس اتھارٹی کے ضلع سیکریٹری فیروز احمد اور نظامت کے فرائض سبھاش چند ترپاٹھی نے کیا۔اس موقع پر ہری شنکر اپادھیائے،راجیش یادو،راج کمار یادو،جے پرکاس پانڈے،ببلو یادو،راجیش مشرا،چندن مشرا سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔