Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 12, 2020

یس بینک اور دیگر بینک قرض گھوٹالے کو لیکر عاپ کا ضلع ہیڈ کواٹر پر احتجاجی مظاہرہ۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش  (نماٸندہ)۔
============================
صوبائی قیادت کی ہدایت پر جمعرات کے روز عام آدمی پارٹی کے ضلع صدر راجیش استھانہ کی قیادت میں ضلع ہیڈکوارٹر پر یس بینک سمیت ملک کے سبھی بینکوں کے لون ڈفالٹروں کے نام کا اعلان کرنے سمیت ڈفالٹروں کے پاسپورٹ ضبط کرنے کی مانگ اور عوام کے پیسے کو محفوظ کی گارنٹی کو لیکر دھرنہ مظاہرہ کیا گیا۔اس دوران عہدیداران نے صدر جمہوریہ کو منسوب مطالبات کا میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کو سونپا

 اس موقع پر ضلع صدر راجیش استھانا نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے راجیہ سبھا میں مرکزی حکومت کو بہت پہلے ہی متنبہ کیا تھا کہ مرکزی حکومت بینکوں سے قرض لینے والے عرب پتی ڈفالٹروں کی شناخت کرے، ان کے نام منظر عام کرنے کے ساتھ، ان کے پاسپورٹ ضبط کئے جائے تاکہ عرب پتی ڈیفالٹر عام آدمی کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک فرار نہ ہوں، لیکن ان کی بات کو نظرانداز کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے اپنے عرب پتی دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے کام کیا۔ ضلع سینئر نائب صدر سوریہ نارائن سنگھ منا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی چند صنعت کاروں سے ہاتھ ملا کر بی جے پی کو چندہ دے کر مرکزی حکومت کی ہدایت پر بینکوں سے عربوں روپے کے قرض لے رہی ہے۔

حکومت جان بوجھ کر ان پیسوں کو این پی اے قرار دے چکی ہے اور ڈفالٹروں کو سرکاری تحفظ میں بیرون ملک بھیج رہی ہے۔ راکیش چترودی نے کہا کہ وزیر اعظم کے دوست انل امبانی نے یس بینک سے 13 ہزارکروڑ روپے لے کر بی جے پی کو 20کروڑ کی امداد دیا۔ سبھاش چندر ایسل گروپ یس بینک سے 33سو کروڑقرض لے کرڈفالٹر ہو گئے، انہوں نے بی جے پی کو 40 کروڑ، سنجے چھبریہ ریڈیس گروپ نے یس بینک سے بارہ سو کروڑ قرض لیا اوربی جے پی کو 50 لاکھ روپے دیئے، کپل واڈوا ڈی ایچ ایف ایل گروپ نے یس بینک 3750 کروڑ کے قرض پر ڈیفالٹ ہوئے، انہوں نے بی جے پی کو 19.5 کروڑ کا چندہ دیا۔اس طرح سے بی جے پی اپنے عرب پتی دوستوں کے ذریعے عام آدمی کی جیب لوٹ رہی ہے۔ اس موقع پر سوم کمار ورما، ببلو گپتا، آشیش یادو، وجے سنگھ، ڈاکٹر امت سریواستو، سونو یادو، امرناتھ یادو، ڈاکٹر دیوکار موریہ، سونو یادو، اکھلیش، پریم چندر گوتم، جگدیش یادو، سشیل یادو، آلوک راج بھر، وشال یادو، روہت یادو، محمد زیدی وغیرہ موجودرہے۔