Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 12, 2020

گزشتہ دیر شب تیز ہواٶں و بارش سے فصلوں کو نقصان۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
==================================
ضلع میں گزشتہ دیر شب تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش نے کھیتوں میں کھڑی گیہوں کی فصل کو تباہ کردیا۔ یکایک آئی موسم کی تباہی نے ہزاروں ایکڑ کھڑی فصل کو اپنی زد میں لے لیااور تیار فصل زمین بوس ہو گئی۔ بارش کی وجہ سے سرسوں کی فصل کوبھی کافی نقصان ہوا ہے۔

واضع ہو کہ گزشتہ روز دوپہر بعد یکایک موسم میں تبدیلی آگئی اور شام کو معمولی بوندیں پڑی تو موسم کا مجاز خوس مجاز ہو گیا۔دیر شام تک حلقی ہواؤں کے ساتھ بارش کی بوندا باندی سے موسم میں تھوڑی سکونیت تھی لیکن دیر شب میں شہر سمیت ضلع کے سبھی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے لگی جس سے کسانوں کے چہرے پر سکن آگئی۔دیر شب تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش نے ضلع کی ہزاروں ایکڑ کھڑی گیہوں کی فصل کو زمین بوش کر دیا اور فصل پوری طرح تباہ ہو گئی۔تیار فصل کے نقصان سے کسانوں کے چہرے مایوش ہو گئے،ساتھ ہی سرسو کی فصل کو نقصان پہنچنے سے کسانوں میں کہرام مچا ہوا ہے۔ محکمہ موسمات کی انتباہی کی وجہ سے کسانوں میں پہلے سے خوف تھا لیکن بارش نے ان کے خوف کو حقیقت میں تبدیل کر دیا۔کسان گپو سنگھ، درگا پرساد سنگھ، حاجی اصغر مہدی،سہیل خان سمیت دیگر نے بتایا کہ حلقی بارش چنا اور مٹر کی فصل کیلئے بہت مفید ہوتی ہے لیکن تیز بارش کی وجہ سے ان کی سینکڑوں کی ایکڑ فصل پوری طرح برباد ہو گئی ہے۔انھوں نے حکومت سے قدرتی آفات فنڈ سے فصلوں کے نقصان کیلئے مالی امداد کی مانگ کی ہے۔