Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, March 6, 2020

سعودی عرب میں مسجدالحرام کے مطاف کو صفائی کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا

سعودی حکومت نے گذشتہ روز سعودی عرب میں مسجد الحرام کے مطاف اور مسجد نبوی کو کورونا وائرس کے انفکیشن سے بچاؤ کے لیے صفائی کی غرض سے بند کر دیا تھا لیکن اب اسے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ تاہم اس دوران مسجدالحرام کے بالائی منزل پر طواف کی اجازت تھی۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /6 مارچ 2020.

=============================

مکہ۔سعودی عربیہ۔۔۔۔خلیجی نیوز اور سعودی عرب کے نجی نیوز چینلز کے مطابق خانہ کعبہ سے متصل صحن کو عازمین سے خالی کروا لیا گیا اور نماز عشا سے فجر کی نماز تک اسے بند رکھا گیا۔اب اسے دوبارہ طواف کے لٸیے کھول دیا گیا۔

سعودی عرب نے پہلے ہی مسلمانوں کے مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن کورونا وائرس سے متعلق خدشات کے پیشِ نظر اب اس پابندی میں سعودی شہریوں اور رہائشیوں کو بھی شامل کر دیا گیا ہے۔


سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تقریباً 25 ممالک کے غیر ملکیوں اور روایتی سیاحوں کے لیے ان مقامات کو بند کر دیا۔ ساتھ ہی خلیج تعاون کونسل میں شامل ممالک کے شہریوں اور باشندوں کو ہدایات دی ہیں کہ اگر وہ سعودی عرب میں داخل ہونا چاہتے ہیں اور انھوں نے خطے سے باہر کسی ملک کا دورہ کیا ہے، تو انھیں 14 دن انتظار کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی۔

ایک دن پہلے عشا کی نماز کے بعد خانہ کعبہ سے متصل صحن کو زائرین سے خالی کر کے بند کردیا گیا تھا۔ اس کے نتیجے میں مطاف میں ہونے والا ’طواف‘ رک گیا۔سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پانچ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ زائرین کو مقدس مقامات تک واپس جانے کی اجازت کب ہوگی۔