Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 21, 2020

کرونا واٸرس کے تعلق سے مساجد کے لٸیے امارت شرعیہ کا پیغام۔

پھلواری شریف ۔۔۔بہار /صداٸے وقت/۲۱؍مارچ ۲۰۲۰ء۔
=======================
امارت 6شرعیہ پھلواری شریف کے دفتر میں علماءکرام کی نشست ہوئی اور کورونا وائرس جیسے پھیلنے والے خطرناک مرض سے بچنے کے سلسلہ میں درج ذیل ہدایات جاری کی گئیں:
 ایک ایمان والے کی ذمہ داری ہے کہ کسی بھی ناگہانی مصیبت کے وقت قرآن و سنت سے رہنمائی حاصل کر ے۔ اس میں گھبرانے اور پریشان ہو نے کی ضرورت نہیں ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وباوؤں اور متعدی امراض کے سلسلہ میں جو ہدایتیں دی ہیں ان کو ذہن میں رکھنا چاہئے ، اور احتیاطی تدابیر کے ذریعہ ا س سے بچنا چاہئے ،اور ماہر ڈاکٹروں کی جو ہدایات ہیں ان پر عمل کیا جائے ۔موجودہ صورت حال میں صفائی و ستھرائی اور احتیاطی تدابیر کا استعمال کر کے آدمی اس وائرس سے محفوظ رہ سکتا ہے ۔ مسجدوں کے لیے مندرجہ ذیل خصوصی تدابیر اختیار کی جانی چاہئیں

۱۔ لوگ اپنے اپنے گھروں سے صابن سے ہاتھ دھو کر با وضو ہو کر سنت پڑھ کر نکلیں اور مسجدوں میں با جماعت فرض ادا کر کے گھر واپس ہو کر سنت ادا کریں۔
۲۔ فی الحال مصافحہ و معانقہ نہ کریں ۔
۳۔ کھانسی اور چھینک آتے وقت منھ پر کپڑا یا ٹشو پیپر رکھ لیں۔
۴۔وضو خانے ، استنجاءخانے ، نلوں کی خوب صفائی کی جائے اور لوٹوں کو مانجھ کر صاف کر دیا جائے ۔
۵۔ جن لوگوں کو سردی کھانسی، بخار، بدن میں اینٹھن یا سانس کی بیماری ہو وہ گھر میں ہی نماز اد ا کیا کریں۔
۶۔مسجد انتظامیہ کو چاہئے کہ مسجد میں رکھے تولیہ اور ٹوپیوں کو ہٹا لیں تاکہ لوگ ان کا استعمال نہ کریں۔
۷۔ اپنے کپڑے ، بدن اور آس پاس کی صفائی اور پاکیزگی کا خیال رکھیں ، صفائی اور پاکیزگی اسلام میں پسندیدہ عمل ہے اور اس کو ایمان کا جزءقرار دیا گیا ہے ۔
۸۔مسجدوں میں بچھے مصلیٰ ہٹا لیے جائیں اور اچھی طرح مسجد کے فرش کو پانی اور دوا کے ساتھ دھو دیں اور ہر جمعہ کو اسی طرح دھویا کریں۔
۹۔مسجدوں میں ہر تین صفوں کی جگہ د و صفیں بنائی جائیں۔
۱۰۔امام صاحب کو چاہئے کہ جمعہ کی تقریروں کو مختصر کریں اور اس میں رجوع الی اللہ کی تلقین ہو، دعاو اذکار بتائی جائیں اور لوگوں کوکورونا وائرس سے بچنے کی تدبیر بھی مختصر بتائی جائے۔
۱۱۔ جن مساجد میں جمعہ کے دن زیادہ بھیڑ ہوتی ہے ، وہاں دو دفعہ جماعت کی جا ئے ، دونوں جماعتوں میں وقت کا اتنا فرق ہو کہ پہلی جماعت کے سارے نمازی مسجد سے نکل جائیں،دوسری جماعت کے امام بھی دوسرے ہوں گے ۔
۱۲۔ ہر نماز میں خصوصی طور پر اللہ تعالیٰ سے اس بیماری سے حفاظت اور این پی آر ، این آر سی کی مصیبت سے محفوظ رہنے کی دعاءکریں ۔
۱۳۔ زیادہ سے زیادہ توبہ و استغفار کریں ، اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مصیبتوں کے وقت کثرت سے توبہ و استغفار کرنے کی ہدایت دی ہے ۔