Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 21, 2020

اعظم گڑھ کے سابق ایم پی رما کانت یادو نے کرونا کو بتایا چھلاوا، سی اے اے اور مہنگائی سے توجہ ہٹا رہی حکومت

اعظم گڑھ،۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ/21؍مارچ 2020.
==============================
دنیا بھر میں لوگ جان لیوا کرونا کے قہر سے پریشان ہیں۔ ہندوستان میں بھی کرونا کے کیس مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔ 250 سے زیادہ لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں اور لوگ اس کی وجہ سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔وزیر اعظم مودی نے بھی اس وائرس سے بچنے کے لئے اتوار 22 مارچ کو لوگوں سے جنتا کرفیو کی اپیل کی ہے۔رماکانت یادو اتر پردیش کے اعظم گڑھ سے سابق ایم پی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس محض ایک چھلاوا ہے۔ کرونا کو این آرسی، سی اے اے اور مہنگائی کے مسئلے سے بھٹکانے کے لئے اچھالا گیا ہے۔
رماکانت یادو نے مزید کہا کہ دنیا میں کرونا ہو سکتا ہے لیکن ہندوستان میں نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ کروناکے متاثرہ شخص کو وہ گلے لگانے کو تیار ہیں، ایک میٹر کے فاصلے رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔غور طلب ہے کہ تمام صحت تنظیموں نے کرونا سے بچاؤ کے لئے لوگوں سے 1 میٹر کی سماجی دوری کو برقرار رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔اتر پردیش میں بھی کرونا مسلسل برھتا جارہا ہے۔حال ہی میں گلوکارہ کنکا کپور بھی لکھنؤ میں ہی مثبت پائی گئیں۔وہ پردیش کے وزیر صحت سمیت تمام رہنماؤں اور حکام سے بھی پارٹی کے دوران ملی تھیں۔ان کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ اب تک یوپی میں کرونا کے 23 کیس سامنے آ چکے ہیں۔سی ایم یوگی نے پی ایم مودی کے عوام کرفیو والی اپیل کے پیش نظر کل ریاست کی تمام طرح کی بسیں اور میٹرو بند کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔