Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 21, 2020

کورونا وائرس : گہلوت حکومت کا بڑا فیصلہ ، 31 مارچ تک راجستھان لاک ڈاون ،

وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اسٹریٹ وینڈر، دہاڑی مزدوروں اور ایسے ضرورت مندوں جو ا ین ایف ایس اے فہرست سے باہر ہیں کو یکم اپریل سے دو مہینے تک ضروری غذائی اشیا کے پیکٹ مہیا کرائے جائیں گے۔

صداٸے وقت /ذراٸع / ٢٢ مارچ ٢٠٢٠۔
============================
راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے راجستھان میں 22 سے 31 مارچ تک ضروری خدمات کو چھوڑ کر پوری طرح لاک ڈاؤن کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ وزیر اعلی گہلوت سنیچر کو وزیراعلی کی رہائش گاہ پر کورونا وائرس کے متاثروں کی صورت حال کا جائزہ لے رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس لاک ڈاؤن کے تحت ریاست کے سبھی ریاستی اور نجی دفاتر، مال، دکانیں، کارخانے اور پبلک گاڑیاں بند رہیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے لوگوں کا گھروں میں رہنا بہت ضروری ہے ۔ بحران کے اس دور میں حکومت ریاست کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔ عوام اس وبا کو شکست دینے کے لئے حکومت کے فیصلوں کی پوری طرح عمل کریں جس سے صورت حال قابو سے باہر نہ ہو۔
وزیر اعلی گہلوت کے حکم پر کورونا وائرس سے پیدا ہوئی صور تحال کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر الگ الگ محکموں سے متعلق حکومت کے ذریعہ لئے گئے اہم فیصلے کے نفاذ کے لئے ایڈیشنل چیف سکریٹری اور نقل وحمل کے سکریٹری راجیو سروپ کی صدارت میں ایک کور گروپ تشکیل دی گئی ہے۔ یہ کور گروپ لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں کی وجہ سے عوام خصوصی طور سے غریب اور محروم زمروں کی ضرورتوں کے لئے کئے جانے والے فیصلوں کا جائزہ لے گی۔
وزیر اعلی گہلوت نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اسٹریٹ وینڈر، دہاڑی مزدوروں اور ایسے ضرورت مندوں جو ا ین ایف ایس اے فہرست سے باہر ہیں کو یکم اپریل سے دو مہینے تک ضروری غذائی اشیا کے پیکٹ مہیا کرائے جائیں گے۔