Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 8, 2020

عالمی یوم خواتین پر صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند نے پیش کی مبارکباد۔

صدر رام ناتھ كووند نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر تمام خواتین کو مبارکباد اور نیک خواہشات دی ہے۔  رام ناتھ كووند نے خواتین کے عالمی دن پر ایک ٹویٹ میں اتوار کو ایک پوسٹ  میں کہا’’یہ دن، سماج ، ملک اور دنیا کی تعمیر میں خواتین کا اہم کردار اور انتھک کوششوں کے لئے، ان کے تئیں احترام ظاہر کرنے کا موقع ہے‘‘۔

انہوں نے کہا’’یہ موقع، ان کی غیر معمولی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کا بھی ہے جن کے ذریعہ خواتین نے زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی متاثر کن موجودگی درج کرائی ہے اور اپنی فرض شناسی ، لگن اور عزم کا ثبوت دیا ہے‘‘۔
صدر نےرام ناتھ كووند کہا’’آئیے، خواتین کے عالمی دن کے موقع پر، ہم سب خواتین کے تحفظ اور احترام کو یقینی بنانے کا عزم کریں ، تاکہ وہ اپنی مرضی، اپنی امیدوں اور خواہشات کو پورا کرنے کی سمت میں بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھتی رہیں‘‘۔