Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 7, 2020

عالمی یوم خواتین اسپیشل:مسلم لڑکی اپنے دم پر لکھ رہی ہے بیس بال کا سنہر امستقبل.

شاہین بیگم نے بین الاقومی امپائر بننے کیلئے ہونگ کانگ میں منعقدہ اہلیتی امتحان میں بھی امتیازی کامیابی حاصل کی اس طرح انہیں مرد و خواتین دونوں زمروں میں ہندوستان کی پہلی انٹرنیشنل امپائر ہونے کا عزاز حاصل ہے۔

از/انیس الرحمٰن خان/صداٸے وقت /نماٸندہ
=============================
نسان پر جنون سوار ہو تو اسکی ہرخواہش پوری ہوتی ہے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے جب بچپن میں بیس بال کا کھیل دیکھا تو اس کھیل میں کمال حاصل کرنے کا عزم کیا ۔بیس بال مغربی ممالک کے سب سے مقبول کھیلوں میں سے ایک ہے ۔ہندوستان میں بھی یہ کھیل دھیرے دھیرے مقبولیت حاصل کر رہا ہے لیکن سرکاری سطح پر اس کھیل کی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے ہونہارکھلاڑی نہ تو اس کھیل کی اعلیٰ میعاری کوچنگ حاصل کرسکتے ہیں اور نہ انہیں بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کیلئے مالی مدد ملتی ہے۔
ان حالات کے باوجود تلنگانہ کے تاریخی شہر ورنگل سے تعلق رکھنے والی شاہین بیگم نے بیس بال کو ہی اپنی شناخت بنا نے کا فیصلہ کیا۔ شاہین بیگم نے سخت محنت کے ذریعہ بیس بال سیکھنا جاری رکھتے ہوئے پہلے قومی ٹورنمنٹس میں حصہ لیا اور پھر 2016 میں جاپان میں منعقدہ ویمنس بیس بال ورلڈ کپ میں ہندوستان کی نمائندگی کی ۔ شاہین بیگم ہر روز صبح ہوتے ہی سکندرآباد کے ریلوے ڈگری کالج میں اس کھیل کا شوق رکھنے والے بچوں کو تربیت دیتی ہیں یہاں کھیل سیکھنے کیلئے تمام ضروری سامان شاہین بیگم نے اپنے خود کے پیسے خرچ کرکے خریدے ہیں ۔
شاہین بیگم نے بین الاقومی امپائر بننے کیلئے ہونگ کانگ میں منعقدہ اہلیتی امتحان میں بھی امتیازی کامیابی حاصل کی اس طرح انہیں مرد و خواتین دونوں زمروں میں ہندوستان کی پہلی انٹرنیشنل امپائر ہونے کا عزاز حاصل ہے۔ ورلڈ کپ میں نمائندگی کے باوجود شاہین بیگم کو کوئی سرکاری ادارہ میں نوکری حاصل نہیں ہوئی وہ ایک پرائیویٹ تعلیمی ادارہ میں بطوراسپورٹس ٹیچرکام کرتی ہیں اور اپنی خلیل تنخواہ میں سے بچت کرتے ہوئے اسے اپنے بیس بال کے جنون کو پورا کرنے میں خرچ کرتی ہیں ۔ شاہین بیگم کی خواہش ہے کہ بیس بال کے مرکز امریکہ میں کھیل کے مینجمنٹ کی تربیت حاصل کرے انکا خواب ہے کہ وہ بیس بال کی پروفیشنل لیگ ایم ایل بی میں بطور امپائر اپنی خدمات انجام دیں۔