Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 7, 2020

سی اے اے احتجاج۔۔لکھنٶ میں ہوٸے تشدد کے معاملے میں یو پی حکومت کے ذریعہ لگاٸے گٸے پوسٹر کو لیکر ہاٸی کورٹ برہم۔۔۔آج چھٹی کے دن بھی ہوگی سماعت۔

لکھنٶ ۔۔اتر پردیش صداٸے وقت/٨ مارچ ٢٠٢٠
=============================
ذراٸع ابلاغ میں  شائع ہونے والی خبر۔۔”لکھنٶ میں پوسٹر “ کے مطعلق، الہ آباد ہائی کورٹ نے اس معاملے پر دھیان رکھتے ہوئے اس کو سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس گووند ماتھر نے لکھنؤ کے پولیس کمشنر سوجت پانڈے اور ڈی ایم ابھیشیک پرکاش کو طلب کیا ہے۔اتوار ہونے کے باوجود ، جسٹس گووند ماتھر نے ان دونوں کو آج ہی الہ آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔الہ آباد عدالت نے لکھنؤ کے ڈی ایم ابھیشیک پرکاش اور پولیس کمشنر سوجت پانڈے کو آج صبح 10 بجے طلب کیا ہے اور ہائیکورٹ کو حکم دیا ہے کہ کس قانون کے تحت ایسے پوسٹر چسپاں کردیئے گئے ہیں۔ 
آج عدالت اتوار کو چھٹی ہونے کے باوجود کیس کی سماعت کرے گی۔عدالت نے کہا ہے کہ پوسٹر میں اس بات کا کوئی ذکر نہیں ہے کہ چوراہوں پر اسے کس قانون کے تحت لگایا گیا ہے۔ہائی کورٹ کا مؤقف ہے کہ متعلقہ شخص کی تصویر یا پوسٹر کو عوامی جگہ پر ان کی اجازت کے بغیر لگانا غلط ہے۔یہ حق پرائیویسی کی مکمل خلاف ورزی ہے۔الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس گووند ماتھر اور جسٹس رمیش سنہا کا ڈویژن بینچ اتوار کی صبح دس بجے اس معاملے کی سماعت کرے گا اور ڈی ایم ابھیشیک پرکاش اور پولیس کمشنر سوجت پانڈے کے معاملے کی سماعت کرے گا۔