Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 17, 2020

کرونا واٸرس کا مشتبہ مریض ملنے سے افراط تفریق۔

جون پور...اتر پردیش/صداٸے وقت ۔۔۔(نماٸندہ)۔
======================
سنگرامؤ تھانہ حلقہ کے کبیلی گاؤں میں کرونا وائرس کا مشتبہ مریض ملنے سے افرا تفری مچ گئی ہے۔مشتبہ مریض گزشتہ ہفتہ سنگاپور سے واپس آیا تھا اور دو روز قبل بنگال سے ہوکر واپس گھر لوٹا ہے۔مشتبہ مریض کے موجود ہونے کی اطلاع ملتے ہی پہنچی محکمہ صحت کی ٹیم نے مریض کی جانچ کے بعد خون کے نمونے کو لیکر جانچ کیلئے بی ایچ یو بھیج ضروری ہدایت دیتے لوگوں سے دور رہنے کی صلاح دی ہے۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کا رہنے والا پربھات دوبے سنگاپور کی ایک پرائیویٹ کمپنی میں نوکری کرتا ہے۔گزشتہ ہفتہ تعطیل پر وہ گھر پہنچا اور یہاں سے کسی کام سے سلسلے سے بنگال چلا گیا جہاں سے واپس لوٹنے پر اسے سردی،خانسی اور بخار ہونے لگا۔نوجوان نے خود خدثہ ظاہر کرتے ہوئے واقعہ کی اطلاع محکمہ صحت کو د ی جس سے محکمہ میں کھلبلی مچ گئی۔اطلاع ملتے ہی محکمہ صحت کی ٹیم ڈاکٹر بی کے شنکر کی قیادت میں گاؤں میں پہنچی تو کرونا وائرس سے متاثر نوجوان کی خبر پورے علاقہ میں پھیل گئی اور لوگ سہم گئے۔محکمہ صحت کی ٹیم نے مشتبہ مریض کے خون کے نمونے کو لیکر جانچ کیلئے بی ایچ یو وارانسی بھیج نوجوان کو علیحدہ کمرے میں رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کنبہ کے لوگوں کو ضروری صلاح دیا۔