Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 17, 2020

ایڈیشنل کمشنر و ڈی سی منریگا کا اچانک بلاک کا معاٸنہ۔ترقیاتی کاموں کا لیا جاٸزہ۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش۔/صداٸے وقت۔ (نماٸندہ) ۔
======================
ایڈیشنل کمشنر وارانسی ڈویزن جتیندر موہن سنگھ اور ڈی سی منریگا بھوپندر سنگھ نے ضلع کے کھٹہن بلاک ہیڈ کوارٹر کا منگل کے روزچانک معائنہ کیا۔ مختلف اوقات میں پہنچے افسران نے منریگا کے تحت ہونے والے کاموں کاباریکی سے معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ انکم رجسٹر، حاضری رجسٹر اور دیگر ریکارڈوں کا بھی قریب سے جائزہ لیا گیا۔ معائنہ کے دوران بلاک احاطے میں منریگا کے تحت تعمیر کی جارہی حفاظتی لیبوں نے خوشی کا اظہار کیااوربی ڈی او گورویندر سنگھ کو لیب کاکام 31 مارچ تک مکمل کرانے کی ہدایت دی۔

منگل کے روز ایڈیشنل کمشنر بلاک ہیڈ کوارٹر پر پہنچتے ہی افسران اور اہلکار میں افراتفری مچ گئی۔ ایک گھنٹے تک بلاک پر موجودگی کے دوران انھوں نے ریکارڈ کا باریکی سے جائزہ لیا جس نے خامی نہ ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے منریگا کے تحت بلاک احاطے میں زیر تعمیر سکیور لیب کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ بی ڈی او کو ہدایت دیا کہ اسے 31 مارچ تک مکمل کرائیں۔ ایڈیشنل کمشنر کے یہاں سے نکل جانے کے بعد افسران نے سکون کی سانس بھی نہیں لیا تھا کہ اچانک ڈی سی ایمنریگا پہنچ گئے۔ انہوں نے ترقیاتی کاموں سے متعلق تمام دستاویزات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی مستحقین کو 90 دن روزگار فراہم کرنا ضروری ہے۔ جاب کارڈ ہولڈر جن کو 81 سے 99 دن تک کام ملا ہے انہیں 100 دن کی ملازمت دی جائے۔ یہاں سے ڈی سی درنا گاؤں پہنچے،جہاں تالاب کی کھودائی کا معائنہ کیا۔ یہاں تالاب کی درست حد بندی نہیں دیکھتے ہوئے موقع پر ہی تکنیکی اسسٹنٹ کے خلاف نوٹس جاری کیا۔ یہاں سے ان کا قافلہ لوڑھیہ اور اپادھائے پور گاؤں پہنچا جہاں منریگا اسکیم کے تحت ہونے والے ترقیاتی کاموں کے سائن بورڈ کو نہ دیکھ انھوں نے ناراضگی کا اظہار کیا اور  سکریٹریوں پرومود یادو، راجیندر سونل اور جے ای انل کو پھٹکار لگاتے ہوئے فوری طور پر کام کا سائن بورڈ لگانے کی ہدایت دی۔