Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 17, 2020

ایک روز قبل غاٸب ہوٸی لڑکی کی لاش برآمد۔۔۔۔اہل خانہ میں کہرام۔

جون پور ۔۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت۔(نماٸندہ)۔
========================
منگرابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے ترہٹی گاؤں میں منگل کے روز اس وقت افرا تفری مچ گئی جب گزشتہ دیر شب مشتبہ حالت میں لاپتہ ہوئی ایک طالبہ کی لاش گھر سے پیچھے جھاڑیوں سے برآمد ہوٸی۔اطلاع ملتے ہی ڈاگ اسکوائڈ کے ساتھ پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی اور جانچ کرائی گئی۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔طالبہ کی شادی آئندہ ماہ میں ہونی طے تھی جس سے پورے کنبہ میں کہرام مچ گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کے رہنے والے لالجی شکلا روزی روٹی کے سلسلے سے گجرات کے سورت شہر میں رہتے ہیں۔گاؤں میں ان کی اہلیہ نشا دیوی اور بیٹی لکشمی24رہتی ہے۔بتاتے ہیں کہ گزشتہ دیر شام لکشمی حاجت کیلئے کھیت میں گئی لیکن دیر رات ہونے تک واپس نہیں لوٹی تو اہل خانہ نے مقامی لوگوں کے ساتھ اس کی تلاش کیالیکن کوئی پتہ نہیں چلا۔منگل کی صبح دوبارہ تلاش کے دوران اس کی لاش گھر کے پیچھے جھاڑیوں میں ملنے سے سنسنی پھیل۔آنا ٍ فاناً میں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی او مچھلی شہر وجے سنگھ ڈاگ اسکوائڈ کی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش کرائی گئی۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج قتل کی وجہ کے سراغ میں مصروف ہو گئی ہے۔