Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 17, 2020

پیڑ سے لٹکتی ہوٸی خاتون کی لاش برآمد ہونے سے سنسنی۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت  (نماٸندہ)۔
========================
کیراکت کوتوالی حلقہ کے پیسارا گاؤں میں مشتبہ حالت میں گھر سے کچھ دور درخت کے سہارے پھانسی پر لٹکتی خاتون کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر معاملے کی تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔

بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے منوج سروج کی اہلیہ ممتا سروج45گزشتہ روز کھانے کے بعد کنبہ کے ساتھ کمرے میں سو گئی تھی۔صبح نیند سے بیدار ہونے پر بیاہتا کے لاپتہ رہنے پر لواحقین نے تلاش شروع کیا تو گھر سے کچھ دور واقع ایک درخت سے اس کی پھانسی پر لٹکتی ہوئی لاش دیکھ شور مچانا شروع کیا۔شور سنتے ہی کثیرتعدادمیں مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔