Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, March 23, 2020

جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ رہا

عمر عبداللہ کو گزشتہ سال 4-5 اگست کی رات سے ہی نظربند کر دیا گیا تھا۔

صداٸے وقت /ذراٸع /24 مارچ 2020.
===============================
سری نگر۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کو منگل کو رہا کر دیا گیا۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ پر سے پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) ہٹا لیا گیا ہے۔ بتا دیں کہ عمر عبداللہ کو گزشتہ سال 4-5 اگست کی رات سے ہی نظربند کر دیا گیا تھا۔ 5 اگست 2019 کو ، ریاست سے آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35 اے کی بیشتر دفعات کو منسوخ کرنے سے متعلق بل راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا تھا۔