Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 8, 2020

خواتین کے عالمی دن پر 'یوم حیا'

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٨ مارچ ٢٠٢٠۔
============================
پاکستان کے مختلف شہروں میں 'عورت مارچ' کے علاوہ 'یوم حیا' اور 'تکریم نسواں مارچ' کے نام سے بھی ریلیوں اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ ان تقریبات کا اہتمام ملک کی مختلف مذہبی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے کیا گیا۔ نام سے بھی ریلیوں اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔
یوم حیا کے موقع پر پشاور، کراچی اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں ریلیاں نگالی گئیں جن میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خواتین نے حجاب کے حق میں نعرے لگائے۔
ریلی میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ مضبوط خواتین ہی مضبوط قوم کی معمار ہیں۔ انہوں نے خواتین کے لیے مساوی حقوق، بہتر ملازمتوں اور کام کرنے والی جگہوں پر تحفظ کا بھی مطالبہ کیا۔ 
یوم حیا کے موقع پر پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی 'یوم حیا'  ریلی کا اہتمام کیا گیا۔