Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 8, 2020

آسٹریلیا نے جیتا خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کا خطاب ، فائنل میں 85 رنوں سے ٹیم انڈیا کو دی شکست

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا نے 20 اوورس میں چار وکٹ کے نقصان پر 184 رنوں کا بڑا اسکور کھڑا کیا ، جس کے جواب میں ہندوستانی ٹیم 99 رن ہی بناسکی
نٸی دہلی / صداٸے وقت /ذراٸع /٨ مارچ ٢٠٢٠۔
=============================
ملبورن ۔۔آسٹریلیا۔۔۔۔پہلی مرتبہ خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم انڈیا خطاب جیتنے سے چوک گئی ۔ فائنل میں اس کو میزبان آسٹریلیا نے 85 رنوں کے بڑے فرق سے شکست دیدی ۔
ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا نے 20 اوورس میں چار وکٹ کے نقصان پر 184 رنوں کا بڑا اسکور کھڑا کیا ، جس کے جواب میں ہندوستانی ٹیم 99 رن ہی بناسکی ۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایلیسا ہیلی نے صرف 39 گیندوں میں 75 رنوں کی طوفانی اننگز کھیلی جبکہ دوسری سلامی بلے باز بیتھ مونی نے بھی ناٹ آوٹ 78 رن بنائے۔
ان دونوں سلامی بلے بازوں کی بدولت ہی آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے خطاب پر پانچویں مرتبہ اپنا قبضہ کیا ۔ بتادیں کہ سال 2018 میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہرا کر خطاب اپنے نام کیا تھا ۔
ہندوستانی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں 20 اوورس بھی نہیں بلے بازی کرسکی ۔ 19.1 اوورس میں ہی صرف 99 رن بناکر آل آوٹ ہوگئی ۔ 
ہندوستان کیلئے دیپتی شرما نے سب سے زیادہ 33 رن بنائے ۔ علاوہ ازیں شیفالی ورما نے دو رن ، اسمرتی مندھانا نے 11 رن ، کپتان ہرمن پریت کور نے چار رن بنائے ۔ جیمیما صفر پر آوٹ ہوئیں جبکہ تانیہ بھاٹیہ صرف دو رن بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئیں ۔ 
آسٹریلیا کی گیند باز میگن شوٹ نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے 3.1 اورس میں 8 رن دے کر چار وکٹ جھٹکے ۔ جبکہ جوناسین نے تین وکٹ اپنے نام کئے ۔۔