Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 22, 2020

جنتا کرفیو: پورے ملک میں سڑکیں سنسان، پبلک ٹرانسپورٹ بند،کورونامریضوں کی تعداد میں اضافہ۔۔۔۔بہار میں ایک شخص کی موت۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت / ذراٸع / 22 مارچ 2020.
=============================
دہلی این سی آر میں جنتا کرفیو کی وجہ سے سڑکیں اور بازاریں خالی ہیں۔ روزانہ کے مقابلے میں پارکوں میں پیدل چلنے، سائیکل چلانے اور یوگا کرنے والے لوگوں کی تعداد میں بہت زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔ دہلی کے ساؤتھ ایکس مارکیٹ میں خاموشی ہے۔ سڑکیں خالی ہیں۔ یہاں تک کہ مندروں میں بھی آج بھیڑ نہیں نظر آئی ۔وہیں کیجریوال حکومت نے دہلی میٹرو اور ڈی ڈی سی بس خدمات بھی بند کردیا ہے۔
ممبئی میں جنتا کرفیو کے دوران سڑکیں اور بازار سنسان نظرآرہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نےکی جانب سے کورونا وائرس وباء پر قابوپانے کے لیے 'جنتا کرفیو' کا اہتمام کرنے کی کال کا ممبئی میں مثبت اثر دیکھاجارہاہے۔ پولیس اور ریاستی حکومت کا عملہ تمام اسٹیشنوں پر موجودہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ لوگوں کو احساس عدم تحفظ سے دور رکھا جاسکیں اور مقامی ٹرینوں میں بھی31مارچ تک صرف ضروری خدمات میں مصروف افراد کو ہی سفر کی اجازت حاصل ہے 
سری نگر اور گاندربل میں ضلعی حکام کو کورونا وائرس وبائی امراض کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تمام گزٹ چھٹیاں منسوخ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ دونوں اضلاع کے متعلقہ ضلعی مجسٹریٹوں کے الگ الگ احکامات میں ، تمام سرکاری افسران اور اہلکار جو چھٹی پر تھے۔ ، کو کہا گیا ہے جب بھی ضرورت پڑی یا انہیں طلب کیا جائے تو وہ فوری رپورٹ کریں۔ احکامات میں نجی افراد اور تنظیموں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ COVID-19 سے متعلقہ سرگرمیوں کے لئے خدمات فراہم کرے جس میں اس طرح کے احکامات کو بغیر کسی پابندی کی تعمیل کی جائے
جنتا کرفیو کے دوران رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے پر کیرالہ میں مذہبی اداروں اور عبادت گاہوں کے خلاف مقدمات درج کرلیاگیاہے۔کیرالہ میں متعدد مذہبی اداروں کے خلاف کورونا وائرس کے معاملات میں اضافے کے پیش نظر جاری کردہ سرکاری رہنما خطوط کی خلاف ورزی کے کرنے پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔جن مذہبی اداروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں پانچ منادر اور دو مساجد بھی شامل ہے۔ ان پر ایک ایسے وقت میں تقریبات اور بڑے پیمانے پر اجتماعات کا اہتمام کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جب حکومت نے گھر کے اندر ہی رہنے اور اجتماعات سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

کورونا وائرس کے معاملات میں مسلسل اضافہ

مغربی بنگال میں ایک ایسا شخص کورونا وائرس سے متاثر پایاگیاہے جس نے کسی دوسرے ملک کا سفر نہیں کیاہے۔جس کے بعد مغربی بنگال میں کورونا متاثرین کی تعداد 4ہوگئی ہے۔ وہیں چندی گڑھ کورونا وائرس کا ایک اور معاملہ سامنے آیاہے بتایاجارہے کہ یہ چندی گڑھ میں کورونا وائر س کے پہلے متاثر شخص سے ملاقات کرنے والے دوسرا شخص بھی کورونا وائرس کا شکار بن گیاہے۔جس کے بعد چندی گڑھ میں کورونا متاثرین کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ وہیں اتر پردیش اور آندھرا پردیش میں کل کیس بالترتیب 28 اور5ہو گئے۔ وارانسی اور گریٹر نوئیڈامیں دو تازہ معاملات کی اطلاع ملی ہے اور ان میں ریاستی وزیر چیتن چوہان کی بیٹی بھی شامل ہے۔
بہار کی راجدھانی پٹنہ سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ بہار میں مہلک کورونا وائرس نے دستک دی ہے۔ جبکہ ایک مریض اس کے انفیکشن کی وجہ سے دم توڑ چکا ہے۔ وہیں دوسرا مریض پٹنہ کے این ایم سی  کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل ہے
پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ بہار میں  مہلک کورونا وائرس نے دستک دی ہے۔ جبکہ ایک مریض اس کے انفیکشن کی وجہ سے دم توڑ چکا ہے۔ وہیں دوسرا مریض  پٹنہ کے این ایم سی ایچ  کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل ہے۔ پٹنہ کے ایمس  میں مریض کی موت ہوگئی ہے۔ اس کی تصدیق بہار کے محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار اور پٹنہ ایمس کے ڈائریکٹر نے بھی کی  ہے۔
بہار میں کورونا سے مشتبہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا تھا  لیکن اس سنگین بیماری کی وجہ سے موت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ مہلک کی شناخت سیف علی کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 38 سال تھی۔ معلومات کے مطابق سیف منگیر کا رہائشی تھا اور قطر میں کام کرتا تھا۔  اسپتال انتظامیہ نے NMCH میں داخل دوسرے مریض کا نام اور عمر بتانے سے  صاف طور پر انکار کردیا ہے۔ بتادیں کہ پورے ملک میں کوروناوائرس کا خوف بدستور جاری ہے اور ملک میں کورونا کے 300 سے زائد مریض پائے گئے ہیں۔
کورونا وائرس سے مہلک کی رپورٹ سنیچر یعنی ۲۱ مارچ کو مثبت آئی تھی جس کے بعد  دیر شام کو اس کی موت ہوگئی۔ بہار میں کورونا انفیکشن کے بعد موت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ معلوم ہو کہ لوگ ملک بھر میں اس بیماری سے کافی ڈرے ہوئے ہیں۔ کوروناوائرس کو لیکر کئی  ریاستوں میں لاک ڈاؤن بھی کیا گیا ہے۔ اس بیماری سے بچنے کے لئے  اتوار کو یعنی آج پورے ملک میں جنتا کرفیو نافذ کیا گیا ہے اور لوگ اس کی حمایت کرتے ہوئے اپنے گھروں میں ہیں۔