Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 22, 2020

انڈین ریلوے نے سبھی مسافر ٹرینوں کی خدمات کو 31 مارچ تک کیا معطل۔

: نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /22 مارچ 2020.
======================
کرونا واٸرس کے بڑھتے ہوٸے  اثرات کے مد نظر انڈین ریلوے نے مسافر ٹرینوں کی سبھی خدمات کو 31 مارچ تک معطل کردیا ہے۔۔صرف مال گاڑی کی آمدو رفت کو برقرار رکھا گیا ہے۔۔جنتا کرفیو کے مد نظر ریلوے نے ٢١ مارچ ١٢ بجے رات سے ٢٢ مارچ تک کے لٸیے اپنی سروسز معطل کردی تھی۔تاہم اس کو بڑھاتے ہوٸے اب ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ سبھی مسافر ٹرینیں پسنجر و ایکسپریس اب ٣١ مارچ تک معطل رہیں گی۔
 وزارت ریلوے کے ترجمان نے بتایا کی انڈین ریلوے روزانہ ١٢ ہزار ٹرینیں چلتی ہیں جس میں ٩ ہزار پسنجر اور تین ہزار ایکسپریس ٹرینٸں ہیں۔سبھی ٣١ مارچ تک معطل رہیں گی۔جن لوگوں نے ٹکٹ ریزرو کرا رکھا ہے ان کو سو فیصد پیسہ واپس کیا جاٸے گا۔
ریلوے کے ذراٸع کے مطابق کرونا واٸرس کے مد نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔۔ابھی تک ریل میں سفر کرتے ہوٸٕے 16 مارچ سے 19 مارچ کے درمیان 12 ایسے لوگوں کی شناخت ہوٸی ہے جو کرونا واٸرس سے متاثر تھے ۔۔16 مارچ کو گودان ایکسپریس میں بھی جبل پور تک تین لوگوں نے سفر کیا تھا جن میں واٸرس پازیٹیو پایا گیا۔
واضح ہو کہ ملک میں کرونا واٸرس کی کیسیز روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں ۔عوام کی نقل وحرکت جتنی زیادہ ہوگی اتنا ہی زیادہ بیماری کے پھیلنے کے امکانات بڑھ جاٸیں گے۔ بڑے شہروں سے عوام نے اپنے گھروں کو جانا شروع کردیا تھا جس سے اسٹیشنوں پر بڑی تعداد میں عوام کی موجودگی بھی پریشان کن ہے۔