Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 22, 2020

شاہین باغ کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ کے گیٹ نمبر7 پرپھینکا گیا پٹرول بم ، فائرنگ بھی ہوئی۔

جامعہ کے پروکٹر وسیم احمد خان نے پوری واردات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دہلی پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور تمام چیزیں ہنڈاور کردی گئی ہے۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع/٢٢ مارچ ٢٠٢٠۔
==============================
ایک جانب ملک  کرونا وائرس کے خطرے سے لڑ رہا ہے اور جنتا کرفیو کے ذریعے ہر طرف سناٹا چھایا ہوا ہے، تو وہی شرپسند عناصر اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہے ہیں شاہین باغ میں پٹرول پمپ پھینکا گیا اور کیمیکل ڈالاگیا۔ موقع سے کیمیکل کی بوتلیں بھی سیز کی گئی ہیں تو وہیں جامعہ ملیہ اسلامیہ  کے گیٹ نمبر 7 پر بھی صبح تقریبا ساڑھے نو بجے کے قریب فائرنگ ہوئی اور پیٹرول بم پھینکا گیا۔ موقع سے لائٹر بھی ملا ہے جبکہ گولی بھی ملی ہے۔
جامعہ کے پروکٹر وسیم احمد خان نے پوری واردات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دہلی پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور تمام چیزیں ہنڈاور کردی گئی ہے۔ اب دہلی پولیس کو اس معاملے کی جانچ کرنی ہے۔ وسیم احمد خان نے کہا طلبہ نے کل ہی شہریت قانون کے خلاف اپنے احتجاج کو کرونا وائرس کے خطرے اور حالات کے مدنظر ملتوی کردیا تھا اور پولیس سے کہا تھا کہ وہ موقع سے اپنے تمام بیری کیٹ اور تمام چیزوں کو ہٹا دے۔
دہلی پولیس نے ابھی تک بیریکٹس کو ہٹایا نہیں ہے۔ صبح کے وقت جب یہ حملہ ہوا اس وقت احتجاج کے مقام پر کوئی بھی موجود نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کوئی موٹرسائیکل سوار تھا جس نے اس واردات کو انجام دیا ہے۔وہیں دوسری جانب دہلی پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے شاہین باغ پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ آج صبح سے پٹرول بم پھینکنے کے دوواقعات کے بعد لوگوں کو میں خوف دیکھاجارہاہے۔ مقامی لوگوں کا کہناہے کہ شمالی مشرقی دہلی میں فرقہ وارانہ تشدد سے پہلے بھی شاہین باغ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی اور یہ واقعات ماضی کا اعادہ کررہے ہیں تاہم پولیس خاموشی تماشائی بنی ہوئی ہے۔