Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, March 30, 2020

لاکه ڈاٶن کی مدت میں اضافہ کی افواہ کو حکومت نے بے بنیاد قرارا دیا۔

پی آئی بی نے کہا ، 'لاک ڈاؤن کو آگے بڑھانے والی بات افواہ ہے اور میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر یہ باتیں کہی جارہی ہیں۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٣٠ مارچ ٢٠٢٠۔
==============================
نئی دہلی۔ ہندوستان سمیت دنیا کے تمام ممالک اس وقت چین سے پھیلے کورونا وائرس سے جوجھ رہے ہیں۔ ہندوستان میں کورونا کیسز مستقل طور پر بڑھ رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں 21 دن کا لاک ڈاؤن لگایا ہے تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ تاہم ، جس طرح سے کورونا سے متاثرہ افراد اور اموات کے اعدادوشمار میں اضافہ ہورہا ہے ، اس بات کی چرچا ہے کہ حکومت اس لاک ڈاؤن کو 21 دن سے بھی آگے بڑھا سکتی ہے۔ لوگ اس سے بہت پریشان ہیں۔ لیکن اب حکومت نے واضح کردیا ہے کہ لاک ڈاؤن کو آگے بڑھانے والی بات بے بنیاد ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوسرے دن مودی حکومت نے ایک امدادی پیکیج کا اعلان کیا۔ اس کے اگلے دن آر بی آئی نے بھی ای ایم آئی  اور قرضوں کے حوالے سے کئی بڑے اعلانات کیے ، لیکن دونوں میں ہی تین ماہ کی بات مشترک تھی۔ جس طرح سے ہر منصوبہ کو اگلے تین ماہ کے لئے تیار کیا گیا ، اس نے اس امکانات کو تقویت دینا شروع کردیا ہے کہ آیا یہ لاک ڈاؤن بحران 21 دن سے زیادہ بڑا ہونے جا رہا ہے۔ تاہم حکومت نے اسے محض افواہ قرار دیا ہے۔
پریس انفارمیشن بیورو نے پیر کو یہ معلومات دی۔ پی آئی بی نے کہا ، 'لاک ڈاؤن کو آگے بڑھانے والی بات افواہ ہے اور میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر یہ باتیں کہی جارہی ہیں۔ کابینہ سکریٹری نے ان خبروں کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان اطلاعات کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔