Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 1, 2020

پنجاب۔۔۔دہلی تشدد کی مخالفت میں جتھے داروں نے بھٹنڈا-چنڈی گڑھ ریلوے ٹریک جام کیا۔

چنڈی گڑھ،۔۔پنجاب /صداٸے وقت /ذراٸع/ یکم مارچ 2020.
==============================
گزشتہ دنوں دہلی میں ہوئے تشدد کی مخالفت میں آج پنجاب کے کسان جتھے داروں نے بھٹنڈا-چنڈی گڑھ ریلوے ٹریک جام کر دیا. اس کے باعث اس روٹ سے گزرنے والی ٹرینیں متاثر ہوئیں. پنجاب کی 14 کسان تنظیموں کی قیادت میں سینکڑوں کسانوں کے علاوہ خواتین نے بھی مرکزی حکومت کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔ 
مظاہرین کسانوں نے اتوار کو دہلی میں شاہین باغ کے لوگوں پر حملے اور شہریت ترمییمی ایکٹ، قومی شہریت رجسٹر، قومی آبادی رجسٹر کے خلاف دھرنا دیا. انہوں نے کہا کہ دہلی میں ہوئے تشدد کے دوران متعدد علاقوں میں نہ صرف  ہلاکتیں رونما ہوئیں بلکہ ان کے گھروں اور کاروبار کو تباہ کرنے کے واقعات  بھی پیش آئے . ان جتھے داروں نے کہا کہ اب شاہین باغ میں احتجاج  کر رہے لوگوں پر حملے کروانے کی سازش رچی جارہی ہے. اس طرح کے واقعات کو ناکام کرنے کے لئے مرکزی حکومت پر دباؤ قائم کنے کے لئے ریلوے ٹریک روکا گیا ہے.
دھرنے کو خطاب کرتے ہوئے کسان رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ شاہین باغ میں جاری خواتین کے پر امن احتجاج پر فرقہ وارانہ حملے کو روکنے کے لئے پختہ انتظامات کئے جائیں. تشدد بھڑکانے والے افراد اور تساہلی کا مظاہرہ کرنے والے  پولیس افسران خلاف  سخت کارروائی کی جائے. اس دوران بھارتیہ کسان یونین کے رہنما امريك سنگھ ضلع پردھان، دربارا سنگھ سوما نائب صدر پنجاب، جنک سنگھ بھوٹان اور دیگر کسان لیڈر موجود رہے۔