Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 12, 2020

جون پور ....اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔
======================
منگرابادشاہ پور تھانہ پولیس نے اٹہرا گاؤں کے قریب سے مخبر کی اطلاع پر غائب ہوئی سریا لدی ٹرک کو برآمد کرتے ہوئے چوری کے سامان کو لادنے کیلئے کھڑی دوسری ٹرک سمیت دو ملزمان کو گرفتارکرنے میں کامیابی حاصل کیا ہے۔پولیس کے مطابق چوری ہوئی سریا کی قیمت 15لاکھ ہے جو گزشتہ روز سکرارا تھانہ حلقہ سے چوری ہوئی تھی۔

واضع ہو کہ سکرارا تھانہ حلقہ کے ٹکاری گاؤں کے قریب سے شاہراہ کنارے کھڑی سریا لدی ٹرک کو گزشتہ روز نامعلوم چوروں نے غائب کر دیا تھا۔معاملے میں پولیس نے مقدمہ قائم کر تفتیش میں مصروف تھی۔ جمعرات کی صبح منگرابادشاہ پور تھانہ انچارج ونود کمار رائے مع فورس علاقہ کے گوند داش پور پل کے قریب کھڑے ہوکر چیکنگ کر رہے تھے کہ اسی دوران مخبر خاص سے اطلاع موصول ہوئی کہ سریا لدی ہوئی ٹرک مذکورہ گاؤں کے قریب کھڑی ہے اور مال کو دوسرے ٹرک پر لادنے کی تیاری ہو رہی ہے۔اطلاع ملتے ہی سرگرم ہوئی پولیس نے مذکورہ مقام پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے دونوں ٹرکوں اور مال کو برآمد کر لیا۔پولیس نے چھاپہ ماری کے دوران دو ملزمان کو بھی حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی تو انھوں نے چوری کی بات قبول کی۔پکڑے گئے ملزمان نے اپنا نام آل حسن ولد ستار علی ساکن رام پور تھانہ مندھاتا ضلع پرتاپ گڑھ اور اعجاز احمد ولد محمد علی ساکن تھریا سلطان پور ضلع پرتاپ گڑھ بتایا۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔