Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 12, 2020

کلکٹری احاطہ میں ہوم گارڈ کی خود سوزی کی کوشش۔۔پولیس نے کیا گرفتار۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=====================
شہر کے کلکٹریٹ احاطے میں اس وقت افرا تفری کا ماحول قائم ہو گیا جب ایک ہوم گارڈ انصاف کیلئے ڈی ایم دفتر پہنچ کر کنبہ کے ساتھ خودکشی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی لائن بازار پولیس نے ہوم گارڈ کو حراست میں لے لیا۔ہوم گارڈ کے مطابق بدلاپور تھانے میں اس کی فریاد نہیں سنی گئی جس سے پریشان ہو کر وہ یہاں آیا ہوا تھا۔پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔

واضع ہو کہ جمعرات کی صبح بدلاپور کا رہنے والا ہوم گارڈ مندھاتا سنگھ اپنے کنبہ کے ساتھ کلکٹریٹ واقع ڈی ایم دفتر اپنی فریاد لیکر پہنچا۔فریاد کو لیکر وہ قطار میں ہی تھا کہ کسی کی نگاہ اس کے پاس موجود پٹرول پر پڑ گئی۔ہوم گارڈ کے پاس پٹرول ہونے کی اطلاع جیسے ہی افسران کو ہوئی تو افرا تفری کا ماحوم ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی لائن بازار پولیس نے ہوم گارڈ کو حراست میں لیا۔اس ضمن میں ایس پی دیہی سنجے رائے نے بتایا کہ حراست میں لئے گئے ہوم گارڈ کا اپنے پٹی داروں سے زمینی تنازعہ چل رہا ہے۔پٹی داروں کو فرضی مقدمے میں پھنسانے کیلئے اس نے گزشتہ روز اپنی موٹرسائیکل کو سڑک پر چھوڑ کر لوٹ کی فرضی اطلاع پولیس کو دی تھی اور معاملے میں پٹی داروں کو ملزم بنایا تھا لیکن پولیس نے موٹرسائیکل کو برآمد کرتے ہوئے اس کے سپرد کر دیاتھا۔ہوم گارڈ کے خلاف پولیس کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔