Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, March 13, 2020

راجیہ سبھا میں بولے امت شاہ: NPR میں ڈاکیومینٹ کی ضرورت نہیں، اس میں D کیٹیگری نہیں

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ کپل سبل بڑے وکیل ہیں۔ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ مجھے بتائیں سی اے اے میں ایسا کون سا (provision) جس سے مسلمانوں کی شہریت چھن سکتی ہے۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع۔
=============================
راجیہ سبھا   میں دہلی تشدد پر چرچا کے دوران کانگریس لیڈر کپل سبل، آنند شرما، بی جے پی لیڈر وجے گوئل، عام آدمی پارٹی لیڈر سنجے سنگھ اور مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر سمیت کئی لیڈران نے خطاب کیا۔ اپوزیشن کے لیڈران نے حکومت سے کئی سارے سوالات بھی پوچھے۔ وہیں اپوزیشن کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے سی اے اے ، این پی آر اور دہلی تشدد پر خطاب کیا۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ کپل سبل بڑے وکیل ہیں۔ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ مجھے بتائیں سی اے اے میں ایسا کون سا (provision) جس سے مسلمانوں کی شہریت چھن سکتی ہے۔ اس پر کپل سبل نے بیچ میں اٹھ کر کہا کہ انہوں نے مسلمانوں کی شہریت چھننے کی بات نہیں کہی۔ جب امت شاہ اور کپل سبل کے درمیان میں ایوان میں بات ہورہی تھی۔ تو دوسرے ممبران پارلیمنٹ میں ہوٹنگ بھی کررہے تھے۔
امت شاہ نے کہا، 'اگر این پی آر کی بات کریں تو اس میں اطلاع دینے کا (provision)  اختیاری ہے۔ این پی آر میں کوئی بھی کاغذات نہیں مانگے جائیں گے۔ اس ملک میں کسی کو بھی این پی آر کے عمل سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا میں غلام نبی آزاد، ڈیریک اوبرائن اور آنند شرما سے کہ چکا ہوں کہ آپ آٸیے ہمارے ساتھ بیٹھئے اور این پی آر پر چرچا کیجئے میں سبھی سوالوں کے جواب دینے کیلئے تیار ہوں۔
امت شاہ نے کہا کہ ہم نے تمام فرقوں کے مذہبی رہنماؤں کی میٹنگ بلاکر امن کو قائم کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ایجنسیوں کے ذریعے ہمارے پاس اطلاع آئی کہ تشدد کیلئے پیسے غیر ملک سے آئے تھے، پیسے ملک سے آئے تھے اور پیسے بانٹے بھی گئے۔ اس کیلئے ہم نے اس وقت ہی جانچ شروع کردی تھی لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ ابتدائی جانچ چل رہی تھی اور فساد ہوگیا۔ پیسے ٹرانسفر کرنے والے حوالہ کا کام کرنے والے ایسے 5 لوگوں کو ہم نے گرفتار کیا ہے۔