Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 26, 2020

بھید بھاو ٹھیک نہیں ، سبھی 130 کروڑ ہندوستانی بھارت ماتا کے بچے ہیں اور ہمارے بھائی بہن ہیں : موہن بھاگوت

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کی 130 کروڑ کی آبادی میں سبھی بھارت ماتا کے بچے ہیں اور ہمارے بھائی بہن ہیں ۔ اس بات کو دھیان میں رکھنا چاہئے ۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /26 اپریل 2020.
=============================
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ   کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران آر ایس ایس سرگرم ہے ۔ تنظیم امدادی کاموں میں مصروف ہے ۔ لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے ساتھ ہی سنگھ کارکنان کووڈ 19 کے پیش نظر سبھی قوانین اور احتیاط پر عمل کررہے ہیں ۔ آر ایس ایس سربراہ نے پالگھر واقعہ پر بھی سوالات کھڑے کئے ۔ انہوں نے کہا یہ واردات ہونی چاہئے کیا ؟ لا اینڈ آرڈر کو ہاتھ میں لینا چاہئے کیا ؟ ایسا جب ہوتا ہے تو پولیس کو کیا کرنا چاہئے ؟ یہ ساری باتیں سوچنے کی باتیں ہیں ۔
آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے اپنے کارکنان کو ملک میں صورتحال کا فائدہ اٹھانے سے متعلق ذاتی مفادات کو لے کر بھی آگاہ کیا ۔ مہاراشٹر کے پالگھر میں ہوئی دو سادھووں کی لنچنگ پر انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے بھی لوگ ہیں ، جو اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں ۔
بھاگوت نے کہا کہ ہندوستان نے اس عالمی وبا کا موثر طریقہ سے مقابلہ کیا ۔ کیونکہ حکومت اور لوگوں نے اس بحران سے نمٹنے کیلئے آگے بڑھ کر کام کیا ہے ۔ ناگپور میں آر ایس ایس کارکنان سے بھاگوت نے کہا کہ عالمی وبا کا خاتمہ ہونے تک ہمیں امدادی کاموں کو جاری رکھنا چاہئے ۔ کووڈ 19 بحران سے متاثر سبھی لوگوں کی مدد کرنی چاہئے ۔
آر ایس ایس سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کی 130 کروڑ کی آبادی میں سبھی بھارت ماتا کے بچے ہیں اور ہمارے بھائی بہن ہیں ۔ اس بات کو دھیان میں رکھنا چاہئے ۔ کیا کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینا چاہئے ؟ پولیس کو کیا کرنا چاہئے ؟ ہمیں ان سبھی باتوں پر غور کرنا چاہئے ۔