Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 9, 2020

بڑی خبر ! کورونا وائرس سے متاثر ہیں سعودی عرب کے شاہی کنبہ کے 150 اراکین ، شاہ سلمان اور محمد بن سلمان بھی سیلف آئیسولیشن میں۔

سعودی عرب کی تین کروڑ سے زیادہ کی آبادی میں اب تک وائرس کے 2932 کیسیز سامنے آئے ہیں ۔ ان میں سے 41 لوگوں کی وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے ۔ مقدس مقامات کو پہلے ہی سیل کیا جاچکا ہے ۔

صداٸے وقت /ذراٸع / ٩ اپریل ٢٠٢٠۔
=============================
سعودی عرب کی شاہی فیملی کے درجنوں اراکین کورونا وائرس کے انفیکشن کی زد میں ہیں ۔ ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شاہی کنبہ کے کم از کم 150 اراکین گزشتہ ہفتوں میں وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔ دی نیویارک ٹائمس کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہزادہ فیصل بن عبد العزیز آئی سی یو میں بھرتی ہیں ۔ 50 سالہ شہزادہ فیصل ریاض کے گورنر ہیں ۔ شاہی کبنہ کے اراکین نے ان کے متاثر ہونے کی جانکاری دی ہے۔
وہیں شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان وائرس کی زد میں آنے سے بچنے کیلئے سیلف آئیسولیشن میں ہیں ۔ 
سعودی عرب کے ایک مشہور اسپتال میں ، جو شاہی کنبہ کا علاج کرتا ہے ، 500 بیڈ کا اضافی بندوبست کیا گیا ہے تاکہ مریضوں کی تعداد بڑھنے پر وہ سب کا مناسب علاج کرسکے ۔
ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال نے اپنے ڈاکٹروں اور نرسوں کو ہائی الرٹ پر رکھا ہے ۔ اسپتال کے ملازمین کے مطابق ملک بھر کے وی آئی پی کے اسپتال میں علاج کروانے کیلئے آنے کو لے کر ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ منگل کو سبھی ڈاکٹرس اور نرسوں کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں ۔
ڈٓاکٹروں کو بھیجے گئے پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ہم نہیں جانتے ہیں کہ ہمیں کتنے مریضوں کو دیکھنا پڑ سکتا ہے ، لیکن ہم سبھی کو ہائی الرٹ پر رہنا ہوگا ۔ رپورٹ کے مطابق اسپتال نے سبھی سنگین بیماریوں کے مریضوں کو فورا باہر کرنے کی ہدایت جاری کی ہے اور انتہائی ضروری معاملات کیلئے تیار رہنے کیلئے کہا گیا ہے ۔
الرٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسٹاف کے متاثر ہونے پر انہیں دوسرے کم درجے والے اسپتال میں منتقل کیا جائے گا تاکہ شاہی کنبہ کیلئے کمرے کم نہ پڑیں ۔ سعودی شہزادے ہزاروں کی تعداد میں ہیں ۔ ان میں سے کئی اکثر یوروپ اور دیگر ممالک کا سفر کرتے رہتے ہیں ۔ کہا جا رہا ہے کہ بیرون ممالک سفر کے دوران متاثر ہوکر سعودی عرب لوٹے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کی تین کروڑ سے زیادہ کی آبادی میں اب تک وائرس کے 2932 کیسیز سامنے آئے ہیں ۔ ان میں سے 41 لوگوں کی وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے ۔ مقدس مقامات کو پہلے ہی سیل کیا جاچکا ہے ۔