Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 4, 2020

اچھی خبر! لاک ڈاؤن کے بعد 15 اپریل سے شروع ہو جائیں گی ٹرینیں! ریلوے نے شروع کی تیاری: ایجنسی

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے نے ٹرین کا ٹائم ٹیبل بھی ٹرین ڈرائیوروں ، گارڈوں ، اسٹیشن منیجرز اور دیگر ملازمین کو بھیج دیا ہے۔

نئی دہلی۔۔/صداٸے وقت / ایجینسیاں /ذراٸع۔/4 اپریل 2020.
==============================
انڈین ریلوے  نے 211 دن کے لاک ڈاؤن کے بعد 15 اپریل سے مسافر ٹرینیں چلانے کی تیاری کرلی ہے۔ خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق ریلوے نے ٹرین سروس  شروع کرنے کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ کھلی ہوئی ہے جہاں سے مسافر 21 روز کے لاک ڈاؤن کے اختتام پر 15 اپریل یا اس کے بعد کا پیشگی ٹرین ٹکٹ بک کرسکتے ہیں۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے نے ٹرین کا ٹائم ٹیبل بھی ٹرین ڈرائیوروں ، گارڈوں ، اسٹیشن منیجرز اور دیگر ملازمین کو بھیج دیا ہے۔ ریلوے بورڈ نے تمام 17 زونل ریلوے سے منسوخ شدہ ٹرین چلانے کے لئے تیار رہنے کو کہا ہے۔ ہم آپ کو بتادیں کہ کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچنے کے لئے ریلوے بورڈ نے اگلے 14 اپریل تک تمام ٹرینیں بند کردی ہیں۔
ریلوے اسٹیشنوں پر اور ٹرین میں سوار ہوتے وقت کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچنے کے لئے تمام انتظامات کیے جارہے ہیں۔ اس میں مسافروں کی تھرمل اسکریننگ سے لے کر دیگر اہم اقدامات شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ 21 دن کے لاک ڈاؤن کے بعد اسٹیشنوں پر بہت زیادہ ہجوم سے نمٹنے کے لئے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔