Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 21, 2020

الہ آباد میں 16 غیر ملکی سمیت 30 تبلیغی جماعتیوں کو بھیجا گیا جیل۔ایک ‏پروفیسر ‏بھی ‏شامل۔

الہ آباد میں تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 30 افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ جیل بھیجےگئے 30 افراد میں 16 کا تعلق بیرون ممالک سے ہے۔ تبلیغی جماعت سے وابستہ جن افراد کو جیل بھیجا گیا ہے، ان میں الہ آباد یونیورسٹی کے پروفیسر محمد شاہدکا بھی نام شامل ہے۔
پریاگ راج ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع/ ٢١ اپریل ٢٠٢٠۔
==============================
الہ آباد میں تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 30 افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ جیل بھیجےگئے 30 افراد میں 16 کا تعلق بیرون ممالک سے ہے۔ تبلیغی جماعت سے وابستہ جن افراد کو جیل بھیجا گیا ہے، ان میں الہ آباد یونیورسٹی کے پروفیسر محمد شاہدکا بھی نام شامل ہے۔ شہرکے مسلم اکثریتی علاقےکریلی میں واقع محبوبہ گیسٹ ہاؤس میں تمام جماعتیوں کو کوارنٹائن کیا گیا تھا۔ پولیس حراست میں لینےکے بعد ان تمام افراد کی کورونا رپورٹ نیگیٹیو آئی تھی۔ تبلیغی  افراد کو عدالت نہ لے جاکرشہر کےخلد آباد تھانے میں خصوصی عدالت لگائی گئی تھی۔
سماعت کےبعد پولیس اسٹیشن  سے ہی ان کو جیل بھیجنےکا حکم دیا گیا۔ گرفتار کئےگئے افراد پر وبائی امراض ایکٹ اور  فارنرس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت پولیس نے مقدمہ درج کرایا تھا۔ واضح رہےکہ ان افرادکو الہ آباد کے تبلیغی مرکز سے گذشتہ یکم اپریل کو گرفتارکیا گیا تھا۔ گرفتار کئےگئے لوگوں میں غیر ملکی بھی شامل تھے۔ محکمہ صحت اور مقامی انتظامیہ کی طرف سے تین مرحلوں کی جانچ کے بعد بھی تمام افراد کی رپورٹ کورونا نگیٹیو آئی تھی۔ صرف ایک غیر ملکی جو کورونا پازیٹیو پایا گیا تھا، حمتی رپورٹ آنےکے بعد اب اس کو بھی پوری طرح سے صحت مندقراردیا گیا ہے۔ عدالت میں پیشی کے بعد 16  ایسے افراد سامنے آئے ہیں جن کا تعلق بیرون ملک سے ہے۔
خلد آباد پولیس اسٹیشن میں  لگائی گئی عارضی عدالت میں مختصر سماعت کے بعد 30 جماعتیوں کو 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں نینی سینٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے۔ 16 غیر ملکیوں کا تعلق ملیشیا، انڈو نیشیا اور تھائی لینڈ سے بتایا جا ہا ہے۔سخت سکیورٹی کے درمیان تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کو نینی سینٹرل جیل روانہ کیا گیا ہے۔ تبلیغی جماعت کے ارکان کو جیل روانہ کرتے وقت کریلی علاقے میں سکیورٹی کے سخت  انتظامات کئے گئے تھے۔ تمام تبلیغیوں کو 6 ایمبولینس میں نینی سینٹرل جیل روانہ کیا گیا ہے۔ تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کو نینی سینٹرل میں خواتین کے لئےجیل میں خصوصی طور سے بنائی گئی  بیرکوں  میں رکھا جائےگا۔