Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 21, 2020

مدھیہ ‏پردیش۔۔28 ‏دن ‏بعد ‏شیوراج ‏کابینہ ‏کی ‏توسیع۔۔۔کل ‏پانچ ‏لوگوں ‏کو ‏بنایا ‏گیا ‏وزیر۔

شیوراج کابینہ کی پہلی میٹنگ میں جہاں وزیروں کو کورونا وائرس کے لئے حکومت کے ذریعہ اٹھائے گئے قدم سے روشناس کرایا گیا ، وہیں بلدیاتی ادارے جن کی مدت ختم ہو چکی ہے ، ان کے عوامی نمائندوں کی مدت میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھوپال۔۔مدھیہ پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /٢١ اپریل ٢٠٢٠۔
==============================
مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ کابینہ میں پانچ وزرا کو شامل کیا گیا ہے۔ ان پانچ وزرا میں تین کا تعلق بی جے پی سے اور دو کا تعلق سندھیا خیمہ سے ہے ۔ بی جے پی نے منی کابینہ کی تشکیل میں مدھیہ پردیش کی علاقائی سیاست کے ساتھ ذات اور برادری کو بھی ملحوظ رکھتے ہوئے منی کابینہ کی تشکیل دی ہے۔ پانچ وزرا میں دو جنرل کیٹگری سے ، ایک ایس ، ایس ٹی اور ایک وزیر کا تعلق او بی سے ہے ۔
وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے منی کابینہ کے وزیروں میں نروتم مشرا کو بھوپال اور اجین ، تلسی سلاوٹ کو اندور اور ساگر، کمل پٹیل کو جبلپور اور نرمدا پورم ، گووند سنگھ راجپوت کو گوالیار اور چمبل اور مینا سنگھ کو ریوا اور شہڈول ڈیویزن کی ذمہ داریاں سپرد کی ہیں ۔ یہ تمام وزرا اپنے علاقوں میں کورونا وائرس کی وبائی بیماری کو روکنے اور اس کے لئے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو زمینی سطح پر نافذ کریں گے ۔
شیوراج کابینہ کی پہلی میٹنگ میں جہاں وزیروں کو مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے لئے حکومت کے ذریعہ اٹھائے گئے قدم سے روشناس کرایا گیا ، وہیں بلدیاتی ادارے جن کی مدت ختم ہو چکی ہے ، ان کے عوامی نمائندوں کو کورونا وائرس کی وبائی بیماری میں خدمت کے کام میں لگانے کے لئے ان کی مدت میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ میٹنگ میں مدھیہ پردیش میں کسانوں کو راحت دینے کے لئے گہیوں خرید کے مراکز میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ کابینہ نے گیہوں خرید کے ایک ہزار نئے مراکز کو کھولنے کی تجویز پر مہر لگائی ۔ کانگریس نے منی کابینہ کو جہاں تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، وہیں بی جے پی نے اس کو وقت کی ضرورت سے تعبیر کیا ہے