Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 16, 2020

کووڈ -19: کیا کم ہو رہا کورونا کا اثر؟ ممبئی میں نئے معاملوں میں آئی 35 فیصد کی گراوٹ.

پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا کے 140 نئے کیس آئے اور صرف دو مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ یہ شرح ممبئی میں پچھلے گیارہ دنوں سے سب سے کم ہے۔

نئی دہلی۔/صداٸے وقت /ذراٸع / 16 اپریل 2020.
=============================
 ہندوستان میں کورونا وائرس  کے معاملے 12 ہزار سے پار کر گئے ہیں۔ ملک میں کورونا کا ہر دوسرا کیس مہاراشٹر سے آ رہا ہے۔ یہاں کورونا انفیکشن میں مبتلا لوگوں کی تعداد 2,916 ہو گئی ہے، لیکن اس دوران ایک راحت کی خبر بھی آ رہی ہے۔ دراصل، بدھ کو ممبئی میں کورونا مریضوں کے نئے معاملوں میں 35 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی ہے جو ایک اچھی خبر ہے۔
پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا کے 140 نئے کیس آئے اور صرف دو مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ یہ شرح ممبئی میں پچھلے گیارہ دنوں سے سب سے کم ہے۔ کیونکہ کورونا سے ملک بھر میں سب سے زیادہ موتیں ممبئی میں ہوئی ہیں۔ وہیں، دہلی میں بدھ کو کورونا وائرس کے صرف 17 نئے کیس ملے جو پورے اپریل میں کسی بھی دن کے سب سے کم اعداد وشمار بتائے جا رہے ہیں۔ ادھر، کیرالہ میں بدھ کو کورونا انفیکشن کا صرف ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔
وزارت صحت کے اعداد وشمار کے مطابق، اب تک ملک میں کورونا کے 12,380 کیس سامنے آ چکے ہیں۔ اس میں سے 1489 ٹھیک ہوئے ہیں اور 414 کی موت ہو گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق، کووڈ -19 کے معاملوں میں مسلسل اضافہ کے بعد بدھ کو ملک بھر میں کل 866 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ منگل کے مقابلے میں یہ تعداد تقریبا 25  فیصدی کم ہے۔
ممبئی میں کورونا مریضوں کی تعداد میں ہوئی گراوٹ کو لے کر شیوسینا کی ترجمان پرینکا چترویدی نے ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ’ مہاراشٹر میں پچھلے دن کورونا کے معاملوں میں 34 فیصدی اور ممبئی میں 35 فیصدی کی کمی آئی ہے۔ امید ہے کہ یہ ٹرینڈ آگے بھی بنا رہے گا‘۔