Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 22, 2020

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 20 ہزار کے پار، اب تک 652 لوگوں کی موت۔

ملک میں بدھ کی شام 5 بجے تک کورونا وائرس ’کووڈ۔19' انفیکشن کے20471 معاملے روشنی میں آئے ہیں جبکہ 652 لوگوں کی اب تک اس وبا سےجانیں گئی ہیں اور 3960 متاثرہ لوگ صحت مند بھی ہو چکے ہیں۔

نئی دہلی:/صداٸے وقت /ذراٸع / ٢٢ اپریل ٢٠٢٠
==============================
 ملک میں بدھ کی شام 5 بجے تک کورونا وائرس ’کووڈ۔19' انفیکشن کے20471 معاملے روشنی میں آئے ہیں جبکہ 652 لوگوں کی اب تک اس وبا سےجانیں گئی ہیں اور 3960 متاثرہ لوگ صحت مند بھی ہو چکے ہیں۔ دریں اثنا حکومت نے اس بیماری کی روک تھام کےلئے15 ہزار کروڑ روپئے اور منظور کئے ہیں اور ملک میں صحت کے اہلکاروں پرحملے روکنےکےلئے ایک آرڈیننس لانےکا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے اس رقم کا اعلان کووڈ۔19 کے مریضوں کے علاج کےلئےخصوصی اسپتال اور اس کی جانچ کےلئے سہولتیں بڑھانے پرخرچ کے واسطےکیا ہے۔ مرکزی اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ رقم اس بیماری کی روک تھام اور صحت سہولیات بڑھانےکےلئے تین مراحل میں خرچ کی جائےگی۔
دریں اثنا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 49 اور لوگوں کی کورونا وائرس کے قہر سے موت ہو گئی ہے۔ اسی مدت میں کورونا انفیکشن کے 1486 معاملے روشنی میں آئے ہیں۔ پرکاش جاوڈیکر نےکہا کہ کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کے علاج میں لگے صحت کے اہلکاروں کے خلاف تشدد وارداتوں کو دیکھتے ہوئے مرکزی کابینہ نے ایک آرڈیننس لانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے تحت یہ سنگین جرم سمجھا جائےگا اورغیر ضمانتی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے اہلکاروں پر حملہ کرنے والوں پر 50 ہزار سے دو لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائےگا۔ سنگین مقدمات میں یہ جرمانہ دو لاکھ سے پانچ لاکھ روپے کے درمیان بھی ہو سکتا ہے۔
حکومت نے اس بیماری کی روک تھام کےلئے15 ہزار کروڑ روپے اور منظور کئے ہیں اور ملک میں صحت کے اہلکاروں پرحملے روکنےکےلئے ایک آرڈیننس لانےکا اعلان کیا ہے۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کووڈ۔19 سے متاثر 3960 لوگ صحت مند ہو گئے ہیں اور انہیں ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 20471 ہو گئی ہے اور اس وبا کے سبب مرنے والوں کے اعداد وشمار 652 ہوگئے ہیں۔ اب تک 3960 افراد کو صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز شام پانچ بجے جاری اعداد و شمارکے مطابق مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں مزید 19 افراد کی موت کے بعد اس وبا کے سبب ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 251 ہو گئی اور گجرات میں مزید 18 افراد کی موت کے بعد اموات کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں چار افراد کی موت کے بعد یہ تعداد 80 ہو گئی ہے۔ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) انفیکشن کے 1486 نئے معاملے درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 20 ہزار کے پار ہو گئی ہے اور اس دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 49 اور لوگوں کی موت سے مرنیوالوں کی تعداد بڑھ کر 650 سے زیادہ ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے آج شام 5 بجےجاری کئےگئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کی وبا ملک کے 33 ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام ریاستوں میں پھیل چکی ہے۔پورے ملک میں کرونا وائرس کے اب تک 20471 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 77 غیرملکی مریض شامل ہیں۔ کرونا وائرس سے اب تک 652 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ کورونا متاثروں سے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے متاثر 700 لوگوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ ہی ایسے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 3960 ہوگئی ہے۔
قومی دارالحکومت میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) کا قہرجاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 95 نئے معاملات کے ساتھ کل تعداد 2248 تک پہنچ گئی جبکہ ایک اور متاثرہ کی موت سے 48 لوگ اس انفیکشن سے جان گنوا چکے ہیں۔
دہلی حکومت کی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کو جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران 113 مریض صحت مند ہوئے اور اس سے اب تک 724 متاثرہ ٹھیک ہو چکے ہیں۔ کل مریضوں میں 1464 کی عمر 50 سال سے کم ہے جبکہ 359 کی عمر 50 سے اوپر اور 59 سال سے کم ہے۔ باقی 524 متاثرہ کی عمر 59 سال سے زیادہ تھی۔ مرنے والوں میں دس کی عمر پچاس سال سےکم تھی۔ تیرہ کی عمر پچاس سے59 سال کے درمیان اور باقی 25 کی پچاس 59سال اور اس سے زیادہ تھی۔