Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 22, 2020

مبینہ طور پر ممنوعہ جانور کے گوشت کے ساتھ دو افراد گرفتار۔

اعظم گڑھ۔اتر پردیش۔/نماٸندہ /٢٢ اپریل ٢٠٢٠۔
=============================
تھانہ دیدار گنج کے تحت دیدارگنج بازار میں تھانہ انچارج دھرمیندر کمار سنگھ  کو مخبر خاص سے خبر ملی کہ موضع ارند ضلع جونپور سے کچھ لوگ ممنوعہ جانور کا گوشت لیکر آرہے ہیں اطلاع ملتے ہی پولیس نے ناکے بندی کرکے دو افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک شخص بھاگنے میں کامیاب ہوگیا ۔

۔پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی پر فاٸرنگ بھی کی۔
گرفتار افراد کی شناخت محمد ارشد موضع جگدیش پور تھانہ پھولپور و محمد احمد موضع جگدیش پور تھانہ پھولپور کے طور پر ہوٸی۔۔پولیس کے مطابق ان کی جامہ تلاشی لی گٸی تو ان لوگوں کے پاس سے ایک بوری گوشت و ناجاٸز اسلحہ مع زندہ کارتوس بر آمد ہوا۔فرار شخص کا نام ابرار احمد موضع منڈیار تھانہ پھولپور بتایا گیا ہے۔۔ملزمان نے ارند سے گوشت لانا قبول کیا ہے۔
پولس نے ویٹنیری ڈاکٹر کو بلا کر جانچ کرواٸی تو پہلی نظر میں اسے گاٸے کا گوشت بتایا گیا۔
موقع پر گاٸے کے گوشت کی برآمدگی کی اطلاع ملتے ہی آس پاس کے دوسرے اکثریتی طبقے کے عوام کی بھیڑ لگ گٸی اور فرقہ وارانہ ماحول پیدا ہونے لگا جس کو دیکھتے ہوٸے علاقے میں اضافی فورس بھیجی گٸی۔
پولیس نے متعلقہ دفعات میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور گوشت کو سیل کرکے جانچ کے لٸیے بھیجنے کی تیاری ہے۔۔