Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 19, 2020

کوروناکاقہر: انڈین نیوی کے26جوان بھی کووڈ۔19سے ہیں متاثر،آئسولیشن وارڈ میں کیاگیامنتقل۔

7 اپریل کو نیوی کے ایک جوان کے کورونا وائرس سے متاثرہونے کاپتہ چلنے کے بعد نیول کمانڈ نےاس سے ملنے جلنے والے دیگر جوانوں کی طبی جانچ کا سلسلہ شروع کیا تھا ۔ وہیں طبی جانچ کے بعد ملنے والے رپورٹ میں مزید 25جوانوں کے کووڈ ۔19سے متاثر ہونے کا پتہ چلا تھا
ممبئی : مہارت راشٹر/صداٸے وقت /ذراٸع /١٩ اپریل ٢٠٢٠۔
==============================
کورونا وائرس سے عام لوگوں کے علاوہ اب فوجی اہلکار بھی نہیں بچ پارہے ہیں ۔جان لیوا وائرس کووڈ ۔ 19 نے اب ویسٹرن نیول کمانڈ کے جوانوں پر بھی اپنی زد میں لے لیا ہے ۔15دن پہلے نیوی کا ایک جوان نیول ڈاکیارڈ میں کوروناوائرس سے متاثر ہوا تھا ۔لیکن اب اس ایک جوان سے رابطہ میں آنے کے بعد مزید25 نیوی جوان بھی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔اس طرح سے اب انڈین نیوی میں کل 25کمانڈوزکی طبی جانچ کے بعد انہیں کورونا پازیٹیو پایا گیا ہے۔ جوانوں میں مرض کے پائے جانے کے بعد ویسٹرن نیول کمانڈ میں بے چینی بڑھ گئی ہے اور جنگی پیمانے پر پورے جہاز اور ویسٹر کمانڈ کے پورے علاقے میں سینیٹائزر کا چھڑکاؤ کیا گیا ہے اور تمام جوانوں کو نیوی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
Advertisement
متاثرہ کمانڈر س آئی این ایس آنگرے پر تعینات تھے ۔7 اپریل کو نیوی کے ایک جوان کے کورونا وائرس سے متاثرہونے کاپتہ چلنے کے بعد نیول کمانڈ نےاس سے ملنے جلنے والے دیگر جوانوں کی طبی جانچ کا سلسلہ شروع کیا تھا ۔ وہیں طبی جانچ کے بعد ملنے والے رپورٹ میں مزید 25جوانوں کے کووڈ ۔19سے متاثر ہونے کا پتہ چلا تھا ۔محکمہ دفاع کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس جان لیوا مرض سے عالمی اسلحہ بردار فوجوں کے علاوہ اب ہندوستانی بحریہ بھی اس وباء سے متاثر ہونے لگا ہے ۔
موصول ہونے والی معلومات کے مطابق این ایس آنگرے نامی بحریہ جہاز پر تعینات جوان جس عمارت میں رہائش پذیر ہیں ،وہ سنگل روم پر مشتمل ہے ۔ اطلاع کے مطابق7 اپریل کو جو جوان سب سے پہلے کووڈ ۔ 19سے متاثرہ ہوا تھا وہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتا تھا ۔جبکہ اس کی والدہ بھی کورونا وائرس کے مرض سے دوچار ہونے کے سبب نیوی اسپتال میں ہی زیر علاج ہے ۔پہلے متاثرہ جوان اور اس کی والدہ کے بعد اب یکے بعد دیگرے 25 اور جوانوں کے متاثرہ ہونے کے بعد آئی این ایس آنگرے کےپورے کامپلیکس کو کینٹا مینیٹیڈ  زون قرار دے دیا گیاہے ۔ ویسٹرن نیول کمانڈ نے مذکورہ بالا متاثرہ نیوی بحریہ کے سبھی جوانوں کی طبی جانچ کا حکم دیا ہے اور ملکی سطح پر ہر ممکن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور فاصلہ قائم کرنے کا فرمان جاری کیا ہے ۔