Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 12, 2020

پٹیالہ: لاک ڈاؤن کے دوران نہنگ سکھوں کا پولیس پر حملہ ایک اے ایس آٸی کا ہاتھ کاٹ لیا ، 3 اہلکار زخمی، 7 گرفتار

سات گھنٹوں کی مشقت کے بعد اے ایس آٸی کا کٹا ہوا ہاتھ ڈاکٹروں نے جوڑ دیا۔

چندی گڑھ،12؍اپریل /صداٸے وقت 
==============================
کورنا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤں کے درمیان پٹیالہ میں پنجاب پولیس کی طرف سے کرفیو پاس دکھانے کو کہنے کے بعد نہنگوں (سکھوں کا ایک طبقہ) کے ایک گروپ نے پولیس اہلکار پر حملہ کر دیا۔ اس واقع میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کہیں آنے جانے پر پابندی عائد ہے اور ضروری خدمات انجام دینے والے کرفیو پاس دکھا کر ہی کہیں آ جا سکتے ہیں۔
اسپیشل چیف سکریٹری پنجاب ’کے بی ایس سدھوُ نے بتایا کہ 7 حملہ آور نہنگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دریں اثنا، پولیس کی فائرنگ میں زخمی ایک شخص کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اس سے قبل پنجاب کے ڈی جی پی نے بتایا، ’’آج صبح ایک افسوس ناک واقعہ میں نہنگوں کے ایک گروپ نے پٹیالہ کی سبزی منڈی میں پولیس اہلکار اور منڈی بورڈ کے کچھ افسران کو زخمی کر دیا۔ ہرجیت سنگھ اے ایس آئی (اسسٹنٹ سب انسپکٹر)، جن کا ہاتھ کٹ گیا ہے، انہیں پی جی آئی چندی گڑھ میں داخل کیا گیا ہے، تمام زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
ڈی جی پی نے کہا ’’میں نے پی جی آئی کے ڈائریکٹر سے بات کی ہے، جنہوں نے سرجری کے لئے پی جی آئی کے ٹاپ پلاسٹک سرجن کو مقرر کیا ہے، سرجری انجام دی جا رہی ہے۔ نہنگ گروپ کی گرفتاری کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔‘‘
اطلاعات کے مطابق، واقعہ اتوار کی صبح اس وقت پیش آیا جب نہنگ سنگھ سناور سبزی منڈی میں خریداری کے لئے پہنچے تھے۔ اس دوران ناکہ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے ان سے کرفیو پاس ظاہر کرنے کو کہا۔ اس پر پولیس اور نہنگ سنگھ کے مابین بحث شروع ہوئی۔ معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ نہنگ سنگھوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔
بعد میں ملی اطلاع کے مطابق چنڈی گڑھ کے ڈاکٹروں نے 7 گھنٹہ کے آپریشن کے بعد اے ایس آٸی کا ہاتھ جوڑنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔