Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 21, 2020

: رائے بریلی میں ایک ساتھ آئے 33 نئے معاملے، مچا ہنگامہ

ضلع انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر شہر کے فاطمہ مسجد علاقے اور بچھراوا علاقے کو ہاٹ اسپاٹ قرار دے دیا ہے۔

رائے بریلی۔ اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /٢١ اپریل ٢٠٢٠۔
==============================
اترپردیش کے ضلع رائے بریلی میں منگل کو 33 افراد میں  کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ضلع میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہوگئی۔ اس کے بعد ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت میں ہنگامہ مچ گیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سبھرا سکسینا نے یہاں بتایا کہ منگل کو 33 مریضوں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے ضلع میں دو کورونا وائرس کے مریض پائے گئے تھے جس کے بعد ان کے رابطے میں آئے ان سبھی 33افراد کو دریا پور واقع کرپال مہاراج آشرم میں رکھا گیا تھا۔
ان سب کے قرنطینہ کی مدت آج ختم ہو رہی تھی جس کے بعد انہیں گھر بھیجا جانا تھا لیکن ان کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہیں روہنیا واقع قرنطینہ مرکز میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ان تمام کو آشرم میں کھانا پہنچانے والے اور صفائی کرنے والے ملازمین کی فہرست تیار کی جارہی ہے تاکہ ان کی جانچ کرائی جا سکے۔
ایک ساتھ 33 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد لکھنؤ سے محکمہ صحت کی ٹیم رائے بریلی کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر شہر کے فاطمہ مسجد علاقے اور بچھراوا علاقے کو ہاٹ اسپاٹ قرار دے دیا ہے۔ منگل کو جن مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ان میں 16 افراد سہارنپور کے ہیں جبکہ 7افراد کا تعلق رائے بریلی،پانچ کا بچھراواں،دو روہنیا اور ایک نصیرآباد جبکہ دو دیگر علاقے کے رہنے والے ہیں۔ سبھی علاقوں کو سیل کردیا گیا ہے۔