Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 21, 2020

رمضان المبارک کی آمد سے قبل مرکزی حکومت کی ریاستی حکومتوں کو سخت ہدایت ،

مرکزی حکومت کو اس طرح کی اطلاعات ملی ہیں کہ ملک کے کچھ حصوں میں تراویح کیلئے مسجدوں میں لوگ جمع ہوسکتے ہیں ، جس کے بعد حکومت نے اس بابت ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو آگاہ کردیا ہے ۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٢١ اپریل ٢٠٢٠۔
=============================
مرکزی حکومت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر مقدس اسلامی مہینہ رمضان المبارک کے دوران خاص محتاط رہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ نماز کیلئے بھیڑ اکٹھی نہ ہوسکے ۔ اب جبکہ چند دنوں میں ہی ماہ رمضان سایہ فگن ہونے والا ہے ، مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے کہا ہے کہ مسلم رہنماوں سے اپیل کریں کہ وہ مسلمانوں کو گھروں کے اندر رہنے کیلئے کہیں ۔
حکومت کے ایک سینئر افسر نے پی ٹی آئی سے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران کسی بھی مذہبی جگہ پر عبادت کرنا یا جمع ہونا ممنوع ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہرکوئی اس ہدایت پر عمل کرے گا ۔ افسر نے کہا کہ ریاستی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ مسلم رہنماوں کے رابطے میں رہیں ۔ تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ مسجدوں میں بھیڑ اکٹھا نہ ہوسکے اور لوگ گھروں کے اندر ہی نماز ادا کریں ۔ مرکزی حکومت کو اس طرح کی اطلاعات ملی ہیں کہ ملک کے کچھ حصوں میں تراویح کیلئے مسجدوں میں لوگ جمع ہوسکتے ہیں ، جس کے بعد حکومت نے اس بابت ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو آگاہ کردیا ہے 
قابل ذکر ہے کہ وزارت داخلہ کی طرف سے 15 اپریل کو جاری گائیڈ لائن کے مطابق سبھی مذہبی مقامات اور عباد گاہیں لوگوں کیلئے بند رہیں گی ۔ لاک ڈاون کے دوران مذہبی اجتماع پوری طرح سے ممنوع ہے ۔ ایک دیگر افسر نے بتایا کہ ریاستی حکومتوں کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسجد انتظامیہ کمیٹی اور سماجی لیڈروں سے مقامی پولیس کے ذریعہ رابطہ قائم کیا جائے ، تاکہ نماز کیلئے کوئی بھی مسجد نہ جاسکے ۔ خیال رہے کہ متعدد مسلم تنظیموں اور علما نے بھی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ رمضان کے دوران گھروں میں نماز پڑھیں ۔