Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 8, 2020

شاہ گنج۔۔۔ عارضی شیلٹر ہوم / کوانٹاٸن مرکز میں زیر نگرانی سبھی 40 مسلم کی کورونا رپورٹ ..نیگیٹیو۔۔30 کا تعلق جماعت سے ، 10 دیوبند کے طالبعلم۔۔۔۔ایس پی نے کیا معاٸنہ۔

جونپور۔۔اتر پردیش / صداٸے وقت / نماٸندہ / ٨ اپریل ٢٠٢٠۔
==============================

شاہگنج۔۔سرسید احمد انٹر کالج میں عارضی طور پر بناٸے گٸے کوانٹاٸن مرکز میں مجموعی طور پر 95 افراد کو زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔۔ان میں 40 عدد مسلم اور باقی غیر مسلم ہیں۔۔۔حکومت میں سبھی چالیس مسلمانوں کا بلڈ ٹیسٹ کروایا ( جبکہ کسی غیر مسلم کا ٹیسٹ نہیں ہوا )
 الحَمْدُ ِلله۔۔ان  سبھی چالیس افراد کی رپورٹ نیگیٹیو ( منفی ) آٸی ہے ۔یعنی ان لوگوں میں فی الحال کرونا واٸرس کی بیماری نہیں ہے۔۔ان 40 میں سے 10 طلبإ دارالعلوم دیوبند کے تھے جو اپنے وطن آٸے ہوٸے تھے اور تیس افراد کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے جو مختلف اضلاع  اور مختلف ریاستوں سے ہیں
آج اس شیلٹر ہوم کا دورہ ایس پی جونپور اشوک کمار نے کیا ۔اور سبھی افراد سے یہاں دی جارہی سہولیات کے متعلق جانکاری حاصل کی۔
اس  شیلٹر ہوم کے نگراں اور  مقامی حکام کے ساتھ کندھا سے کندھا ملا کر اپنا تعاون پیش کر رہے ڈاکٹر تبریز عالم  پرنسپل فرید الحق میموریل ڈگری کالج صبرحد نے رپورٹ  کے نیگیٹیو آنے پر اطمنان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایس ڈی ایم شاہگنج ۔۔تحصیلدار ابھیشیکھ راٸے ۔شاہد نعیم پرنسپل سر سید احمد انٹر کالج صبرحد و دیگر اہلکار تحصیل موجود رہے۔