Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 19, 2020

جونپور پولیس کو ملی بڑی کامیابی ۔۔موٹر ساٸیکل چوروں کے بڑے گروہ کا پردہ فاش ۔۔5 شاطر چور گرفتار۔

جونپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ /١٨ اپریل ٢٠٢٠۔
==============================
شاہگنج۔۔۔شاہگنج تحصیل کے تحت تھانہ کھیتا سراٸے کی پولیس نے ایک موٹر ساٸیکل چوروں کے بڑے گروہ کا پردہ فاش کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ خبروں کے مطابق ایس او کھیتا سراٸے وجے پرتاپ سنگھ  نے مخبر سے ملی خبر پر موضع گروٹھن کے باشندہ گوتم ہریجن کے گھر پر چھاپا مارا جہاں سے چار شاطر چور کو پکڑاگیا اور ان لوگوں کی نشان دہی پر دس عدد موٹر ساٸیکل سمیت تین عدد موباٸل برآمد کیا۔

ذراٸع کے مطابق یہ گروہ جونپور کے علاوہ مشرقی یوپی کے کٸی اضلاع میں سرگرم تھا جس میں اعظم گڑھ ، مٸو و امبیڈکر نگر ، سلطان پور قابل ذکر ہیں۔
پکڑے گٸے چوروں میں چار جونپور کے تھے جبکہ ایک چور کا تعلق اعظم گڑھ کے تھانہ پوٸی کے تحت موضع خیر الدین پور سے ہے۔
پولیس کی اس کامیابی میں جہاں پولیس افسران میں اطمنان وہیں پر عوام میں خوشی بھی ہے اور تعجب بھی۔
پولیس نے کارواٸی کرتے ہوٸے سبھی چوروں کو جیل بھیج دیا۔