Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 19, 2020

"کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین سے انکار کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی"::::::::مہاراشٹر ‏ریاستی ‏وزیر ‏اسلم ‏شیخ۔

کوروناوائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں نیز تدفین سے انکار کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی ریاستی حکومت نے اس ضمن میں اپنا موقف پہلے سے ہی واضح کر دیا ہے اس کے باجود حکومت کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

ممبٸی /صداٸے وقت /ذراٸع / ١٩ اپریل ٢٠٢٠۔
============================
کورونا واٸرس سے ہلاک میت کی تدفین میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں نیز تدفین سے انکار کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی ریاستی حکومت نے اس ضمن میں اپنا موقف پہلے سے ہی واضح کر دیا ہے اس کے باجود حکومت کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔
          اسلم شیخ ( فاٸل فوٹو )

ریاست مہاراشٹر کے کابینی و ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے آج اپنے ایک اخباری بیان میں حکومت کا موقف واضح کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین کو لیکر ریاستی حکومت نے سرکولر جاری کرکے یہ واضح کیا تھا کہ متوفی کو نزدیکی قبرستان میں دفن کیا جائے مگر اس کے بعد بھی شہر و مضافات میں کورونا سے مرنے والوں کی تدفین کے سلسلے میں دشواریوں کی خبر موصول ہونے پر ہم نے شہر کے بڑے قبرستانوں کے ٹرسٹیان، علماء کرام اور سماجی کارکنوں کے ہمراہ میٹنگ لے کر رضا اکیڈمی کے ساتھ اس کام کے لیے اسپیشل ٹاسک فورس تشکیل دینے کا کام کیا تاکہ متوفی اور اس کے اہل خانہ کو کسی بھی قسم کی دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے نیز تدفین کا خرچ بھی حکومت نے اپنے ذمے لے لیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ کورونا سے مرنے والوں کی تدفین میں دشواریوں سے متعلق خبریں موصول ہونے پر میں ممبئی شہر کے نگراں وزیر ہونے کے ناطے  یہی کہوں گا کہ کورونا سے مرنے والے کی تدفین و اس کے اہلِ خانہ کی مدد کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دینے اور ریاستی حکومت کے سرکولر جاری ہونے کے بعد بھی اگر کوئی قبرستان انتظامیہ یا سرکاری افسر تدفین میں رکاوٹیں کھڑی کرے یہ تدفین سے انکار کرے گا تو ایسے لوگوں پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ اُنہوں نے آخر میں کہا کہ کورونا کی روک تھام کے لئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ہماری شہریوں سے یہی اپیل کی کہ وہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کریں اور بلا ضرورت گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں۔