Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 19, 2020

سبزی بیچنے والا نکلا کوروناوائرس پازیٹو، 2000 لوگ ہوئے ہوم کوارنٹائن....ہر ‏جگہ ‏پر ‏احتیاط ‏ضروری۔

 فی الحال علاقے کے 2000 لوگوں کو احتیاطاً کورنٹائن کردیا گیا ہے۔ لیکن سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ وہ متاثر کیسے ہوا۔ سوال یہ بھی ہے کہ اگر وہ آٹو چلانے کے دوران کوروناوائرس سے متاثر ہوا ہے تو وہ سواری کون تھی؟ اسے تلاش کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ ساتھ ہی وہ کن۔کن لوگوں کے رابطے میں آیا اس پر بھی ضلع انتظامیہ سنجیدگی سے سوچ رہی ہے۔ اور ماتھا پچی کررہی ہے۔

آگرہ/اتر پردیش / صداٸے وقت /  ١٩ اپریل ٢٠٢٠/ ذراٸع۔
=============================
 تاج نگری آگرہ میں کورونا وائرس  شدید شکل اختیار کر رہا ہے۔ ضلع میں جس طرح سے انفیکشن پھیل رہا ہے  اس سے معاشرے میں پھیلنے کا خطرہ بھی پیدا ہو رہا ہے۔ شہر کے فری گنج کے چمن لال باڑہ میں سبزی بیچنے والے میں کورونا وائرس پازیٹو کی تصدیق ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی ہے۔ آناً۔فاناً  میں انتظامیہ نے چمن لال باڑہ کے علاقے کو سیل کردیا ہے اور تقریبا 2000 افراد کو کورنٹاٸن کر  دیا ہے
بتایا جارہا ہے کہ کورونا متاثر مریض آٹو رکشا چلاتا تھا لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ سبزی بیچنے لگاتھا۔ بیمار پڑنے کے سبب جب اس کا کورونا ٹیسٹ   ہوا تو مثبت   پایاگیا۔ اب ضلع انتظامیہ کے سامنے سب سے بڑا چیلنج اس کے رابطے میں آئے لوگوں کو ٹریس کرنے کا ہے۔
فی الحال علاقے کے 2000 لوگوں کو احتیاطاً کورنٹائن کردیا گیا ہے۔ لیکن سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ وہ متاثر کیسے ہوا۔ سوال یہ بھی ہے کہ اگر وہ آتو چلانے کے دوران کوروناوائرس سے متاثر ہوا ہے تو وہ سواری کون تھی؟ اسے کھوجنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ ساتھ ہی وہ کن۔کن لوگوں کے رابطے میں آیا اس پر بھی ضلع انتظامیہ سنجیدگی سے سوچ رہی ہے۔ اور ماتھا پچی کررہی ہے۔