Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 19, 2020

جونپور۔۔مزید اٹھاون مشتبہ افراد کی کورونا رپورٹ نیگیٹیو۔

جونپور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / نماٸندہ /١٩ اپریل ٢٠٢٠۔
==============================
ضلع جونپور کے ڈی ایم کے مطابق آج مزید مشتبہ  58 افراد کی کورونا رپورٹ منفی آٸی ہے ۔اسی کے ساتھ دیگر 44 لوگوں کے سیمپل آج لٸے گٸے ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ کے مطابق اب تک ضلع میں کل 468 مشتبہ افراد کی نشان دہی کی گٸی تھی جس میں 363 کے نتیجے آچکے ہیں۔مزید 105 لوگوں کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔
واضح ہو کہ ضلع میں ابھی تک صرف 6 لوگوں کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ۔٢٣ مارچ کو ضلع میں پہلا کیس مثبت نکلا جو محمد اسد نامی شخص کا تھا۔اس کا علاج ہوا اور اب وہ ٹھیک ہوکر گھر چلا گیا ۔٢ اپریل کو دو لوگوں کا سیمپل مثبت پایا گیا جس میں ایک بنگلہ دیش کا اسمعیل اور دوسرا رانچی کا یاٰسین انصاری ہے ۔دونوں اسپتال میں بھرتی ہیں اور علاج چل رہا ہے ۔٨ اپریل کو حافظ غفران کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے وہ بھی زیر علاج ہے۔
ضلع مجسثریٹ نے کہا کہ کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بس احتیاطی تدابیر اختیار کرتے رہیں۔۔بغیر ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔ایک دوسرے کو چھوٸیں نہیں۔۔دوریاں بنا کر رکھیں۔فیس ماسک کا استعمال کریں اور صابن سے ہاتھ کو دھلتے رہیں۔اس سے ضلع میں کورونا کے پھیلاٶ کو روک سکتے ہیں۔۔۔
واضح ہو کہ ضلع میں ابھی تک کورونا سے کسی کی بھی موت نہیں ہوٸی ہے تاہم ضلع کو بی کٹیگری میں رکھا گیا ہے۔